وزارت خزانہ
وزارتِ خزانہ کےاقتصادی امور کے محکمے نے25 جون 2025 تک ’ہندوستان کی ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی‘ کے مسودے پر ماہرین/لوگوں کی تجاویز طلب کیں
ہندوستان کی یہ ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی ماحولیات کے موافق ٹیکنالوجیوں اور سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو فروغ دے گی، تاکہ طویل مدتی بنیادوں پر قابلِ اعتماد اور سستی توانائی تک رسائی کویقینی بنا کر،سال2070 تک خالص صفر کے ہدف کے حصول میں ملک کی مدد کی جاسکے
Posted On:
07 MAY 2025 5:53PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 2024-25 کے اعلان (بجٹ تقریر کی شق نمبر 104) کے تحت، ہندوستان کی ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی تیار کرنے کے سلسلے میں، وزارتِ خزانہ کے اقتصادی امور کےمحکمےنے ماہرین/عوام سے تجاویز(فارمیٹ نیچے دیا گیا ہے) طلب کی ہیں۔ (ہندوستان کی ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی کے مسودہ فریم ورک کے لیے یہاں کِلک کریں۔)
خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر نے مرکزی بجٹ 2025-26 میں اعلان کیا:
’’ہم ماحولیاتی مالیات کے لیے ایک درجہ بندی (ٹیکسانومی) تیار کریں گے تاکہ ماحولیات سے موافقت اور آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ اقدام ملک کے ماحولیات سے متعلق عزائم کی تکمیل اور ماحولیات کے لیے سازگار توانائی کی طرف منتقلی کے حصول میں معاون ہوگا۔‘‘
اس اعلان کے تحت ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی کا ایک مسودہ فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ یہ فریم ورک اُس طریقہ کار، مقاصد اور اصولوں کو واضح کرتا ہے جو اس درجہ بندی میں رہنمائی کریں گے۔ اس میں اُن سرگرمیوں، منصوبوں اور اقدامات کی زمرہ بندی کا طریقہ بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جو 2047 تک ’’وِکست بھارت‘‘ کے ہدف کو حاصل کرنے سے متعلق اہداف کےمدنظر ماحولیات کے تئیں بھارت کے عزائم کی تکمیل میں معاون ہوگا۔
یہ مسودہ فریم ورک مختلف شعبہ جاتی منسلکات کی تیاری کی بنیاد بنے گا۔ ان شعبہ جاتی منسلکات میں اُن اقدامات، سرگرمیوں اور منصوبوں کی نشاندہی کی جائے گی جو ماحولیات کے تعلق سے معاون سمجھے جاتے ہیں، نیز اُن اقدامات کا تعین بھی کیا جائے گا جو سبز منتقلی کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔
ہندوستان کی ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی کا مقصد ماحول دوست ٹیکنالوجیوں اور سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو فروغ دینا ہے، تاکہ ملک 2070 تک خالص صفر کا ہدف حاصل کر سکے اور طویل مدتی بنیادوں پر قابلِ اعتماد اور سستی توانائی تک رسائی بھی یقینی بنائی جا سکے۔یہ درجہ بندی اُن سرگرمیوں کی نشاندہی کا ایک عملی ذریعہ ہوگی جو ملک کے ماحولیاتی اہداف اور آب و ہوا میں تبدیلی کے موافق توانائی کی طرف منتقلی کے طریقوں سے ہم آہنگ ہوں۔
یہ تجاویز 25 جون 2025 تک’’ٹیکسونامی کے لیے مسودہ فریم ورک پر آراء‘‘کے عنوان سے ای میل aditi.pathak[at]gov[dot]inپر بھیجی جا سکتی ہیں۔
عوامی مشاورت کے ذریعے موصول ہونے والی آراء کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور اُن پر غور کیا جائے گا، جس کے بعد وزارتِ خزانہ کا اقتصادی امور کا محکمہ ہندوستان کی ماحولیاتی مالیاتی درجہ بندی کا حتمی فریم ورک جاری کرے گا۔
ذیل میں دیے گئے فارمیٹ میں معلومات /آراءفراہم کی جا سکتی ہیں:
تنظیم/شخص کا نام:
|
|
رابطہ کی تفصیلات:
|
|
رائے دینے والےشخص کا زمرہ/تفصیل:
|
نمبرشمار
|
پیرا/ ذیلی پیرا نمبر
|
آراء
|
توجیہ
|
|
|
|
|
|
|
|
|
********
ش ح۔ک ح۔ ش ہ ب
U-658
(Release ID: 2127598)