بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں میدانی سطح کے 2,300 سے زیادہ انتخابی کارکنوں کی تربیت کا سنگ میل عبور کیا

Posted On: 07 MAY 2025 3:52PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اب تمل ناڈو اور پڈوچیری کے میدانی سطح کے انتخابی کارکنوں کو تمل زبان میں تربیت دینے کا ایک اور بے مثال قدم اٹھایا ہے۔ 293 شرکاء جن میں264 بی ایل اوسپروائزرز، 14ای آر اوز،2ڈی ای اوز اور دیگر اہلکار شامل ہیں،آئی آئی آئی ڈی ای ایم، دہلی میں اس مخلوط بیچ کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

2. اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے کہا کہ بی ایل اوز ووٹروں کے ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا پہلا انٹرفیس ہیں اورصحیح اور اَپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کو یقینی بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔ اس کے ساتھ، تقریباً 2,300 شرکاء نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں منعقد کیے جانے والے سخت تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ 2 روزہ تربیتی پروگرام اگلے چند سالوں میں ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ بی ایل اوز سمیت تمام سطحوں پر انتخابی کارکنوں کو تربیت دینے کے وسیع تربیتی پروگرام کے مطابق ہے۔

3.بی ایل او سپروائزرز کو انٹرایکٹو سیشنز، رول پلے کے ذریعے تربیت دی جا رہی ہے، تاکہ فارم 6، 7 اور 8 سمیت مختلف فارموں کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماڈیول میں آئی ٹی حل کے استعمال کی عملی تربیت شامل ہے۔ ان بی ایل او سپروائزرز کو اسمبلی سطح کے ماسٹر ٹرینرز کے طور پر دیگر بی ایل او کو تربیت دینے کے لیے لیس کیا جا رہا ہے۔

4. شرکاء کو حتمی شائع شدہ انتخابی فہرستوں کے خلاف پہلی اور دوسری اپیل کی دفعات سے بھی واقف کرایا گیا، جو ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم یا اس کے مساوی رینک کے افسر)کے ساتھ بالترتیب آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 24(اے) کے تحت اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او)کے سیکشن 24(بی)کے تحت ہے۔

5. یاد رہے کہ6-10 جنوری 2025 تک خصوصی سمری ریویژن (ایس ایس آر) مشق کی تکمیل کے بعد تمل ناڈو اور پڈوچیری سے کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔

 

********

 

ش ح۔ا ک۔ن ع

U-653

                          


(Release ID: 2127521)