مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بھارت ٹیلی کام 2025 کا افتتاح کیا اور ہندوستان کی برآمدی امکانات کو نمایاں کیا


بھارت نے بھارت ٹیلی کام 2025 میں عالمی ٹیلی کام عزائم کی نمائش کی

‘‘ہم صرف دیہاتوں کو نہیں جوڑ رہے ہیں؛ ہم مستقبل کو جوڑ رہے ہیں۔ ہر ٹاور جو ہم قائم کرتےہیں، ہر بائٹ جو ہم منتقل کرتے ہیں،1.4ارب لوگوں کو مواقع کے قریب لاتے ہیں’’:وزیر سندھیا  

‘‘وزیر اعظم نریندر مودی کے جرأت مندانہ وژن اور غیر متزلزل عزم نے ہندوستان کو ڈیجیٹل پیروکار سے ایک عالمی ڈیجیٹل لیڈر میں تبدیل  کردیا ہے  اور آرزوؤں کو بنیادی ڈھانچے میں اور پالیسی کو ترقی میں بدل دیا ہے۔’’: وزیر سندھیا

‘‘آج ہندوستان محض ایک بازار یا صارف کے طور پر نہیں، بلکہ عالمی معیار کے ٹیلی کام حل کے ایک تخلیق کار، شراکت دار اور قابل اعتماد فراہم کنندہ کے طور پر تیار ہے؛ بیانیہ تاریخی طور پر میڈ فار انڈیا سے  میڈ بائی انڈیا میں تبدیل ہوگیا ہے۔’’ڈاکٹر پیمّسانی چندر شیکھر

35 سے زائد ممالک کے 130 سے ​​زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی

80 سے زیادہ سرکردہ ہندوستانی ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کمپنیوں نے متعدد ڈومینز میں اختراعی مصنوعات اور حل پیش کیے

Posted On: 06 MAY 2025 1:41PM by PIB Delhi

‘‘بھارت ٹیلی کام صرف ایک کانفرنس نہیں ہے –یہ اختراع، تعاون اور جامع ترقی کے ذریعے عالمی رابطے کے مستقبل کو تشکیل دینے کے ہندوستان کے ارادے کا اعلان ہے۔’’یہ بات مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی میں بھارت ٹیلی کام 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ‘‘جب خیالات، اختراع اور ارادے ہم آہنگی کے ساتھ اکٹھے ہو جاتے ہیں تو وہ ایک بے ترتیب موسیقی نہیں، بلکہ ایک پُر کشش اور موزوں موسیقی تخلیق کرتے ہیں- اور بھارت ٹیلی کام عالمی تعاون اور مواقع کی وہی موزوں موسیقی ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016CCE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OHW1.jpg

 

ٹیلی کام آلات اور خدمات برآمدی فروغ کونسل (ٹی ای پی سی)کے زیر اہتمام، محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی)کے تعاون سے، بھارت ٹیلی کام 2025، ٹیلی کام مینوفیکچرنگ، خدمات اور برآمدات کا عالمی مرکز بننے کے ہندوستان کے وژن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس تقریب کا افتتاح وزیرمملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیمّسانی چندر شیکھر کی موجودگی میں صنعت کے لیڈران، غیر ملکی مندوبین اور ٹیلی کام ویلیو چین کے اختراع کاروں کے ساتھ کیا گیا۔ دو روزہ تقریب بھارت ٹیلی کام 2025، اسٹیک ہولڈرز کو ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ، ایک خصوصی بین الاقوامی تجارت ایکسپو کی نمائش بھی کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IW5E.jpg

 

اپنے افتتاحی کلمات میں، وزیر موصوف سندھیا نے ایک ٹیلی کام ایکسپورٹر اور اختراع کے مرکز کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر مزید روشنی ڈالی، جسے ترقی پسند اصلاحات اور پیداوار سے منسلک مراعات کی حمایت حاصل ہے۔ ‘‘ہم صرف دیہاتوں کو جوڑ نہیں رہے ہیں؛ بلکہ ہم مستقبل کو جوڑ رہے ہیں۔ وزیر موصوف سندھیا نے زور دے کر کہا کہ ہر ٹاور جو ہم قائم کرتے ہیں، ہر بائٹ جو ہم منتقل کرتے ہیں،1.4 ارب لوگوں کو مواقع کے قریب لاتے ہیں۔’’ انہوں نے روشنی ڈالی کہ‘‘یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جرأت مندانہ وژن اور غیر متزلزل عزم ہے، جس نے ہندوستان کو ڈیجیٹل پیروکار سے ایک عالمی ڈیجیٹل لیڈر میں تبدیل کر دیا ہے اورآرزوؤں کو بنیادی ڈھانچے میں اور پالیسی کو ترقی میں بدل دیا ہے۔’’

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘‘صرف 22 مہینوں میں، ہم نے اپنے 99فیصد گاؤں کو 5جی سے اور اپنی 82فیصد آبادی کو نیٹ ورک سے جوڑ دیا،470,000 ٹاورز لگا دیئے — یہ ارتقا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ٹیلی کام انقلاب ہے۔’’ انہوں نے نشاندہی کی کہ‘‘یہ ڈیجیٹل ہائی وے جو ہم نے پورے ہندوستان میں بنایا ہے، وہ صرف مواصلات کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ بنیادی ڈھانچے کا بنیادی ڈھانچہ ہے، جس سے 1.4ارب شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، حکمرانی اور اقتصادی مواقع تک رسائی کے ساتھ بااختیار بنایا گیا ہے۔’’

وزیرموصوف نے عالمی ڈیجیٹل پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے غیر معمولی عروج پر زور دیا ہے اوراسے وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے منسوب کیا ہے۔ انہوں نےاشارہ کیا کہ ہندوستان نہ صرف 4جی اور 5جی جیسے شعبوں میں دنیا کے ساتھ جڑا ہوا ہے، بلکہ اب وہ اس چارج کی قیادت کر رہا ہے اور وسیع پیمانے پر اصلاحات اور تکنیکی اختراع کے ساتھ ملک کی رفتار کو تشکیل دے رہا ہے۔ جناب سندھیا نے ایک تبدیلی کی طاقت کے طور پر ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے کردار پر روشنی ڈالی اور 1990 کی دہائی میں مہنگی، محدود موبائل رسائی سے لے کر اب دنیا کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام مارکیٹ اور سب سے سستا ڈیٹا فراہم کرنے والے ملک کے ارتقاء کو بیان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مواصلات کے وزیر مملکت، ڈاکٹر پیمّسانی چندر شیکھر نے کہا کہ‘‘کسی قوم کے سفر میں ایسے لمحات آتے ہیں، جب وہ نہ صرف عالمی بات چیت میں حصہ لیتا ہے، بلکہ اپنے راستے کو متعین کرتا ہے۔ آج ہندوستان نہ صرف ایک مارکیٹ یا صارف کے طور پر تیار ہے، بلکہ ایک تخلیق کار، شراکت دار اورعالمی معیار کے مواصلاتی حل کے قابل اعتماد فراہم کنندہ کے طور پر تیار ہے۔ اب بیانیہ تاریخی میڈ فار انڈیا سے میڈ بائی انڈیا میں تبدیل ہوگیا ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M5A4.jpg

 

ڈاکٹر پیمّسانی چندرشیکھر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان عالمی ٹیلی کام کے میدان میں ایک اہم تبدیلی سے گزر رہا ہے، جو صارف سے ٹیکنالوجی کے تخلیق کار میں ارتقاء کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پیش رفت ایک دہائی قبل شروع کی گئی ڈیجیٹل انڈیا پہل کی وجہ سے ہوئی۔ جس کی حمایت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے کی سوچ رکھنے والی حکومت کی پالیسیوں سے ہوئی۔ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، ترقی پسند اسپیکٹرم مینجمنٹ اور ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ جیسے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے گھریلو مینوفیکچرنگ، برآمدات اور اختراع میں ہندوستان کے ڈرامائی عروج کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان اب عالمی سپلائی چین میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں دنیا کے 15فیصد آئی فونز کی پیداوار بھی شامل ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے6جی قیادت، سیٹلائٹ براڈ بینڈ کی توسیع اور کوانٹم کمیونیکیشن نیٹ ورکس پر ملک کی مستقبل کی توجہ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اختتام کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055M0K.jpg

 

جناب ارنب رائے، چیئرمین،ٹی ای پی سی، نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ‘‘بھارت ٹیلی کام ہندوستان کے مقامی ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کی تبدیلی کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، جو عالمی ٹیلی کام صنعت میں ہماری بے مثال ترقی اور اختراع کو اجاگر کرتا ہے۔’’ انہوں نے ہندوستانی حکومت کی اسٹریٹیجک پالیسیوں کا اعتراف کیا، جنہوں نے ٹیلی کام کے شعبے میں اختراع اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا ہے اور مندوبین کو بھارت ٹیلی کام نمائش 2025 میں اختراعات کو دریافت کرنے کی دعوت دی ہے۔

بھارت ٹیلی کام 2025 کو ٹیلی کام آلات، آئی سی ٹی خدمات اور اگلی نسل کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے، ایک قابل اعتماد اور بھروسے مند ٹیلی کام مصنوعات کی تیاری اور برآمد کی منزل کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مضبوط کرنے کے لیےمتصور کیا گیا ہے۔ 80 سے زیادہ سرکردہ ہندوستانی ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کمپنیوں نے متعدد ڈومینز میں اختراعی مصنوعات اور حل کی نمائش کی۔

اس تقریب نے ایک پرجوش بین الاقوامی شرکت کا مشاہدہ کیا ، جس میں35 سے زیادہ ممالک کے 130 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین نے سرکاری اداروں ، نجی کمپنیوں وغیرہ کی نمائندگی کی ۔اس میں موضوعاتی نمائشیں ، کانفرنس سیشن ، اثرانگیز بی2 بی اجلاس ، اسٹریٹیجک نیٹ ورکنگ سیشن اورعلم کا اشتراک کرنے والے فورم شامل تھے، جن کی توجہ  جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز جیسے5 جی ، آپٹیکل فائبر، براڈ بینڈ انفراسٹرکچر ، سیٹلائٹ مواصلات ، آئی او ٹی ، اے آئی پرمبنی نیٹ ورکس اور دیگر پر مرکوز تھی ۔

ٹی ای پی سی کے بارے میں:

حکومت ہند کی غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت 2009 میں قائم شدہ، ٹیلی کام آلات اور خدمات کی برآمدی فروغ کونسل (ٹی ای پی سی) ٹیلی کام آلات اور خدمات کی برآمد کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا مینڈٹ پورے ٹیلی کام ایکو سسٹم پر محیط ہے، بشمول آئی سی ٹی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر، انفراسٹرکچر پروڈکٹس، سسٹم انٹیگریشن، کنسلٹنسی اور سروس پروویژن۔ٹی ای پی سی متنوع اسٹیک ہولڈرز جیسے آلات کے مینوفیکچررز،سسٹم انٹیگریٹرز، سروس فراہم کرنے والے اور ٹیلی کام سیکٹر کے اندر کام کرنے والے دیگر اداروں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

********

ش ح۔ا ک۔ن ع

U-623


(Release ID: 2127252) Visitor Counter : 34