سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم اے ایچ اے۔ ای وی مشن کے تحت معاونت کے لیے سات انتہائی موثر  منصوبوں (ای-نوڈس) کا انتخاب

Posted On: 05 MAY 2025 12:16PM by PIB Delhi

انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) نے اپنے "مشن فار ایڈوانسمنٹ آف ہائی-امپیکٹ ایریاز آن الیکٹرک وہیکلز" (ایم اے ایچ اے۔ ای وی) کے تحت  معاونت کے لیے سات ای نوڈس کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ پروگرام اے این آر ایف کے قومی مشن کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد اہم چیلنجوں سے نمٹنا اور بھارت میں الیکٹرک  گاڑیوں کے ماحولیاتی نظام میں جدت لانا ہے۔

اے این آر ایف ایم اے ایچ اے۔ ای وی کی طرف سے طے شدہ تکنیکی ورٹیکلز (ٹی وی) پر مرکوز  طلب کردہ تجویز جن تین نکات پر مرکوز ہے وہ ہیں، ٹراپیکل ای وی بیٹری اور بیٹری سیلز (ٹی وی۔ 1)، پاور الیکٹرانکس، مشینیں اور ڈرائیوز (پی ای ایم ڈی) - (ٹی وی۔ 2) اور ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر (ٹی وی۔ 3)۔

ہر منتخب الیکٹرک موبلٹی نوڈس (ای نوڈس) ملک کے ای وی سیکٹر میں آر اینڈ ڈی میں تعاون کرنے اور اسے قائم کرنے کے لیے، لازمی صنعت کی شرکت کے ساتھ تعلیمی اداروں/ آر اینڈ ڈی لیبارٹریوں پر مشتمل مربوط انتظام کے تحت اس پروجیکٹ پر کام کریں گے۔

اے این آر ایف کے ایم اے ایچ اے۔ ای وی مشن کے تحت سات ای نوڈس کا انتخاب کیا گیا ہے: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاؤڈر میٹلرجی اینڈ نیو میٹریلز حیدرآباد، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سورتھکل، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، بی ایچ یو، سی ایس آئی آر -سنٹرل الیکٹرانکس انجینئرنگ ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ ، پلانی، ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، کھڑگپور۔

اس  اعلان  کا تمام اسٹیک ہولڈرز میں وسیع جوش و خروش دیکھا گیااور تعلیمی اداروں، آر اینڈ ڈی لیبارٹریز اور صنعتی سیکشن سے کنسورشیا موڈ میں 227 تجاویز موصول ہوئیں۔

منتخب کردہ سات ای نوڈس، جن میں سے دو ٹراپیکل ای وی بیٹریز اور سیل ٹیکنالوجیز (ٹی وی ۔ 1) پر توجہ مرکوز کریں گے جن میں سے تین پاور الیکٹرانکس مشینوں اور ڈرائیوز (ٹی وی ۔ 2) پر کام کریں گے اور باقی دو ای نوڈس ٹی وی ۔ 3 کے تحت چارجنگ انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ایم اے ایچ اے۔ ای وی مشن پائیداری، اختراع اور خود انحصاری کے اہداف کے ساتھ منسلک مستقبل کے برقی نقل و حرکت کے حل میں بھارت کی قیادت کو متحرک کرتا ہے۔

اداروں کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں جیسا کہ ضمیمہ-I میں دیا گیا ہے:-

*****

UR- 583

(ش ح۔   ع و ۔ ا ک م)


(Release ID: 2126993)