وزارت اطلاعات ونشریات
ویویکس 2025 میں میڈیا اور تفریحی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی؛ میڈیا اور تفریحی شعبے کے لیے کلی طور پر وقف اینجل نیٹ ورک پر کام کیا جا رہا ہے
30 اسٹارٹ اپ اداروں کو ویوز کے دوران اپنے کاروباری خیالات پیش کرنے کا موقع دیا گیا
Posted On:
04 MAY 2025 2:15PM
|
Location:
PIB Delhi
ممبئی میں منعقدہ عالمی سمعی –بصری تفریحی سربراہ اجلاس (ویوز) کے تحت فلیگ شپ اسٹارٹ اپ پہل قدمی ویویکس 2025 اختراع، صنعت کاری اور سرمایہ کاری کا ایک امید افزا ارتباط ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) کے جوائنٹ ڈائرکٹر جناب آشوتوش موہلے نے ویویکس کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے میڈیا اور تفریح کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور ان کے خیالات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اس کی تصوریت پر روشنی ڈالی۔
انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسو سی ایشن آف انڈیا (آئی ایم اے آئی) کے چیف گروتھ آفیسر سندیپ جھنگرن نے اس پہل قدمی کو حاصل ہوئے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا، ’’ہمیں ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے 30 نے سیدھے سرمایہ کاروں سے رابطہ قائم کیا اور ان میں سے نصف سے زائد پہلے سے ہی فعال گفت و شنید میں مصروف ہیں۔‘‘ انہوں نے اس امر پر زور دا کہ ایم اینڈ ای اسٹارٹ اپ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایسی کوششیں ضروری ہیں۔
سرمایہ کاروں کی آواز نے اس پہل قدمی کی تغیراتی صلاحیت کو وسیع تناظر فراہم کیا۔ وارم اپ وینچر کے وینیو پارٹنر جناب راجیش جوشی نے اسٹارٹ اپ کے بانی سے سرمایہ کار بننے تک کے اپنے انفرادی سفر پر بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے جہاں سے شروعات کی تھی، اب ہم وہیں آکھڑے ہوئے ہیں۔۔۔ اب ہم 11 اسٹارٹ اپ اداروں سے بات کر رہے ہیں‘‘۔

سی اے بی آئی ایل کے بانی جناب مصطفیٰ ہارنیس والا نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کو اجاگر کیا۔ "متعدد لوگ میڈیا اور تفریح میں سرمایہ کاری کرنے سے کتراتے ہیں۔ ویوز اس ذہنیت کو تبدیل کر رہا ہے۔ اب ہم میڈیا اور تفریح کے لیے ایک کلی طور پر وقف اینجل نیٹ ورک بنانے پر کام کر رہے ہیں، اور یہاں تک کہ بین الاقوامی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عالمی روابط تلاش کر رہے ہیں۔"
پینل نے میڈیا کے سوالوں کا بھی جواب دیا، جس سے اسٹارٹ اپ کے ابھرتے منظر نامے کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی۔ جب پوچھا گیا کہ سرمایہ کار بامعنی مواد میں فرق کیسے کرتے ہیں تو راجیش نے ’’گِگل‘‘ نامی اسٹارٹ اپ ایپ کی مثال دی، جو سائبر غنڈہ گردی، جنسی مواد سے بچنے میں مدد فراہم کرنے والا ایک پلیٹ فارم بنا رہا ہے، اس ذمہ دار اختراع کے لیے ایک بینچ مارک کہا۔
صنفی نمائندگی پر بات کرتے ہوئے، سندیپ نے خواتین کاروباریوں کی محدود شرکت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم بہتر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مستقبل کے ایڈیشنوں میں ہمیں امید ہے کہ مزید خواتین صنعت کار آئیں گی۔"
تقریب کے فارمیٹ پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے، سندیپ جھنگرن نے بتایا کہ دو دنوں میں 30 اسٹارٹ اپ کو آمنے سامنے بات چیت کا موقع دیا گیا ہے؛ مصطفیٰ ہرنیس والا نے مواد تخلیق کاروں کے لیے پیسوں کی شکل میں منافع فراہم کرنے سے متعلق حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ ویوز جیسی پہل قدمی اس فاصلے کو پُر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ویویکس 2025 میڈیا اور تفریحی شعبے کے لیے اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں ایک گیم چینجر کے طور پر خود کو قائم کرنا جاری رکھے گا، پرانی حدود کو توڑ دے اور پورے بھارت میں سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع بہم پہنچائے گا۔
حقیقی وقت پر سرکاری اپ ڈیٹس کے لیے براہِ کرم ہمیں فالو کریں:
ایکس پر:
https://x.com/WAVESummitIndia
https://x.com/MIB_India
https://x.com/PIB_India
https://x.com/PIBmumbai
انسٹاگرام پر:
https://www.instagram.com/wavesummitindia
https://www.instagram.com/mib_india
https://www.instagram.com/pibindia
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:558
Release ID:
(Release ID: 2126806)
| Visitor Counter:
15