WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

ویوز بازار: عالمی تخلیقی اشتراک کا ایک انقلابی آغاز


ہندوستان سے دنیا تک : ویوز بازار نے عالمی تفریحی صنعت میں بڑے اتحادوں کو جنم دیا، کاروباری لین دین 800 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا

 Posted On: 03 MAY 2025 8:48PM |   Location: PIB Delhi

ممبئی میں ویوز بازار کا پہلا ایڈیشن یکم مئی سے 3 مئی 2025 تک شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو تخلیقی صنعتوں میں بین الاقوامی کاروباری اشتراک کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا۔ یہ مارکیٹ پلیس ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے تحت منعقد کی گئی، جس میں فلم، موسیقی، ریڈیو، وی ایف ایکس، اور اینیمیشن کے شعبوں میں 800 کروڑ روپے سے زائد کے کاروباری سمجھوتے درج کیے گئے۔ چونکہ معاہدے ابھی جاری ہیں، اس لیے آنے والے وقت میں کل مالیت کے معاہدے 1000 کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

کلیدی جھلکیاں

بازار کی ایک اہم جھلک بائر-سیلر مارکیٹ تھی، جہاں 3,000 سے زائد بی ٹو بی ملاقاتیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں 500 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید سودوں کی تکمیل کی توقع ہے۔ 80 نشستوں والے مقام پر فلموں کی منتخب نمائش نے ناظرین سے بھرپور پذیرائی حاصل کی اور منتخب فلموں کو سراہا گیا۔ بازار نے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو اپنے انٹلیکچوئل پراپرٹیز (آئی پی)عالمی خریداروں اور شراکت داروں کے نیٹ ورک کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا، جس سے خاطر خواہ دلچسپی پیدا ہوئی اور نئی شراکت داریوں کی بنیاد پڑی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-9-1B3N1.jpg

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم کامیابی کے طور پر، فلم انڈیا اسکرین کلیکٹیو اور اسکرین کینٹربری این زیڈ، جو پیٹرینا ڈی روزاریو کی قیادت میں ہے، نے ایک مشترکہ تجویز کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ڈبلیو اے وی ای ایس سے متاثر ہو کر نیوزی لینڈ میں بھارت کا پہلا فلمی میلہ شروع کرنا ہے، اور اس کا ایک اور مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ پروڈکشن کے تعلقات کو گہرا کرنا ہے۔

بھارت اور روس کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کی راہ ہموار کرتے ہوئے، اونلی مچ لوڈر (او ایم ایل) کے سی ای او تشار کمار اور گیزپروم میڈیا کے سی ای او ایلیکزینڈر زاروف نے روس اور بھارت میں کراس کلچرل فیسٹولز اور کامیڈی نیز موسیقی شوز کے مشترکہ پروڈکشن پر ممکنہ مفاہمت کی یادداشت پر ابتدائی بات چیت شروع کی ہے۔

 

اہم معاہدوں کے اعلانات

بازار میں پرائم ویڈیو اور سی جے این ایم کی ملٹی ایئر تعاون کا اعلان ایک اہم سنگ میل تھا، جس میں اسٹریمنگ کے لیے کورین مواد کو عالمی سطح پر تقسیم کرنے کی حکمت عملی کا انکشاف کیا گیا۔ اس معاہدے کا آغاز جون 2025 میں ’ہیڈ اوور ہیلز‘ کے ساتھ متوقع ہے، اور یہ 240 سے زائد ممالک میں اسٹریمنگ کرے گا، جس میں 28 سب ٹائٹل زبانیں اور 11 ڈبڈ ورژنز شامل ہوں گے۔ یہ اقدام ایشیا کی بڑھتی ہوئی تخلیقی موجودگی کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-92PK87.jpg

بازار میں ایک اور اہم اقدام کا اضافہ فلم ’’دیوی چودھرانی‘‘ کا اعلان تھا، جو بھارت کی پہلی آفیشل انڈو-یو کے مشترکہ پروڈکشن بن گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات، این ایف ڈی سی، ایف ایف او اور انویسٹ انڈیا کی حمایت سے اس فلم کا پری-ٹیزر بازار میں پیش کیا گیا۔ یہ تاریخی ایپک فلم سنیاسی-فقیر بغاوت کے دوران سیٹ کی گئی ہے اور اس میں پروسینجیت چٹرجی اور سرابنتی چٹرجی نے اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ موسیقی پنڈت بکرام گھوش کی ہے۔

فلم ’’وائلیٹیڈ‘‘ کی لانچ کا اعلان بھی ایک ایسا اقدام تھا جس نے بازار کے مقصد کو درست ثابت کیا۔ ایک جرأت مندانہ نفسیاتی تھرلر، ’’وائلیٹیڈ‘‘ ڈمپل ڈوگر کی ہدایت کاری میں پہلی فلم ہے۔ اس کی طاقتور خاتون محور کہانی کے لیے اس فلم کو سراہا گیا ہے اور یہ یو کے کی فیوژن فلکس اور جے وی ڈی فلمز کے مشترکہ پروڈکشن کے طور پر تیار کی گئی ہے، جس سے ڈوگر کے تجارتی فلموں سے فیچر فلموں میں منتقلی کا اشارہ ملتا ہے۔

اپنے متاثر کن آغاز کے ساتھ، ڈبلیو اے وی ای ایس بازار نے نہ صرف اپنے آپ کو تخلیقی تعاون کے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کیا ہے بلکہ سرحدوں کے پار کہانی سنانے اور صنعت کی تبدیلی کے ایک نئے دور کے لیے راستہ بھی ہموار کیا ہے۔

بروقت آفیشل اپ ڈیٹس کے لیے براہ کرم ہمیں فالو کریں:

ایکس پر:

https://x.com/WAVESummitIndia

https://x.com/MIB_India

https://x.com/PIB_India

https://x.com/PIBmumbai

 

انسٹاگرام پر:

https://www.instagram.com/wavesummitindia

https://www.instagram.com/mib_india

https://www.instagram.com/pibindia

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-546


Release ID: (Release ID: 2126745)   |   Visitor Counter: 6