بھارتی چناؤ کمیشن
بھارتی چناؤ کمیشن عنقریب تمام متعلقہ فریقین کے لیے 40 سے زائد آئی ٹی ایپس کو ضم کرنے والا ایک سنگل پوائنٹ ایپ لانچ کرے گا، یہ ایپ بہتر یوزر انٹرفیس اور صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرے گی
جدید ای سی آئی نیٹ ایپ شہریوں کے لیے چناوی خدمات کو آسان بنانے کے علاوہ الیکشن حکام کے لیے ڈیٹا ہینڈلنگ کو ہموار بنائے گی
Posted On:
04 MAY 2025 11:30AM by PIB Delhi
ایک بڑی پہل کے طور پر، بھارتی چناؤ کمیشن (ای سی آئی) رائے دہندگان اور دیگر متعلقہ فریقین جیسے کہ الیکشن حکام، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے لیے ایک نیا صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے۔ یہ نیا ون اسٹاپ پلیٹ فارم، ای سی آئی نیٹ، ای سی آئی کی موجودہ 40 سے زائد موبائل اور ویب ایپلی کیشنز کو مربوط کرتے ہوئے نئے سرے سے ترتیب دے گا۔
ای سی آئی نیٹ ایک خوبصورت یوزر انٹرفیس (یو آئی) اور آسان صارف تجربے کے ساتھ تمام انتخابی سرگرمیوں کے لیے ایک واحد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین پر متعدد ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے، ان کے استعمال اور مختلف لاگ انز کو یاد رکھنے کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔
اس پلیٹ فارم کا تصور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے مارچ 2025 میں منعقدہ چیف الیکٹورل افسروں (سی ای اوز) کی کانفرنس کے دوران پیش کیا، جس میں الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر ویوک جوشی موجود تھے۔
ای سی آئی نیٹ صارفین کو ان کے ڈیسک ٹاپ یا اسمارٹ فونز پر متعلقہ انتخابی ڈیٹا تک رسائی کی سہولت بھی دے گا۔ ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے، ای سی آئی نیٹ پر ڈیٹا صرف مجاز ای سی آئی اہلکار ہی داخل کریں گے۔ متعلقہ اہلکار کی جانب سے انٹری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متعلقین کو فراہم کردہ ڈیٹا زیادہ سے زیادہ درست ہو۔ تاہم، کسی بھی تنازع کی صورت میں، قانونی فارموں میں باضابطہ طور پر درج شدہ بنیادی ڈیٹا کو ترجیح دی جائے گی۔
ای سی آئی نیٹ موجودہ ایپس جیسے کہ ووٹر ہیلپ لائن ایپ، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ، سی ویجل، سوویدھا 2.0، ای ایس ایم ایس، ساکشم اور کے وائی سی ایپ کو شامل کرے گا، جن کے مجموعی طور پر 5.5 کروڑ سے زائد ڈاؤن لوڈز ہو چکے ہیں (ایپس کی مکمل فہرست منسلک ہے)۔ ای سی آئی نیٹ سے تقریباً 100 کروڑ رائے دہندگان اور پورے انتخابی نظام کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جس میں 10.5 لاکھ سے زائد بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز)، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقرر کردہ تقریباً 15 لاکھ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل ایز)، تقریباً 45 لاکھ پولنگ حکام، 15,597 اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (اے ای آر اوز)، 4,123 ای آر اوز اور ملک بھر میں 767 چناؤ افسران (ڈی ای اوز) شامل ہیں۔
ای سی آئی نیٹ ترقی کے ایک جدید مرحلے تک پہنچ چکا ہے اور اس کی بہترین فعالیت، استعمال میں آسانی اور مضبوط سائبر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت آزمائشیں کی جا رہی ہیں۔ اسے تمام ریاستوں/یو ٹیز کے 36 سی ای اوز، 767 ڈی ای اوز اور 4,123 ای آر اوز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کیا جا رہا ہے، اور ای سی آئی کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ انتخابی فریم ورک، ہدایات اور ہینڈ بک کے 76 مطبوعات پر مشتمل 9,000 صفحات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ای سی آئی نیٹ کے ذریعے فراہم کردہ ڈیٹا سختی سے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950، 1951، رجسٹریشن آف الیکٹورل رولز 1960، کنڈکٹ آف الیکشن رولز 1961 اور ای سی آئی کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کے قانونی فریم ورک کے اندر ہوگا۔
40 موجودہ ای سی آئی ایپلی کیشنز کی فہرست
Sl. No.
|
Application
|
Type
|
-
|
Affidavit Portal
|
Web
|
-
|
India A Web
|
Web
|
-
|
Results Website
|
Web
|
-
|
Election24 (Archive)
|
Web
|
-
|
ECI SVEEP
|
Web
|
-
|
ECI Website
|
Web
|
-
|
Fembosa
|
Web
|
-
|
Voicenet
|
Web
|
-
|
Myth Vs Reality
|
Web
|
-
|
Election Trends TV
|
Web
|
-
|
cVigil Portal
|
Web
|
-
|
EMS
|
Web
|
-
|
RTI Portal
|
Web
|
-
|
ENCORE
|
Web
|
-
|
Media Voucher
|
Web
|
-
|
Suvidha Portal
|
Web
|
-
|
Observer Portal
|
Web
|
-
|
Election Planning
|
Web
|
-
|
IEMS
|
Web
|
-
|
PPRTMS
|
Web
|
|
Sl. No.
|
Application
|
Type
|
-
|
ERONET2.0
|
Web
|
-
|
Voters Service Portal
|
Web
|
-
|
Service Voters Portal
|
Web
|
-
|
ETPBMS
|
Web
|
-
|
NGSP
|
Web
|
-
|
Electoral Search
|
Web
|
-
|
ERONET App
|
Mobile
|
-
|
BLO App
|
Mobile
|
-
|
cVigil App
|
Mobile
|
-
|
Decider App
|
Mobile
|
-
|
ENCORE Nodal App
|
Mobile App
|
-
|
ESMS App
|
Mobile
|
-
|
Investigator App
|
Mobile
|
-
|
KYC App
|
Mobile
|
-
|
Monitor App
|
Mobile
|
-
|
Observer App
|
Mobile
|
-
|
Saksham App
|
Mobile
|
-
|
Suvidha App
|
Mobile
|
-
|
Voter Helpline App
|
Mobile
|
-
|
Voter Turnout App
|
Mobile
|
|
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-545
(Release ID: 2126734)
Visitor Counter : 19