وزارت اطلاعات ونشریات
مجھے یقین ہے کہ ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس )تخلیقی مواد میں دنیا کی قیادت کرنے کے لیے بھارت کے لیے ایک لانچنگ پیڈ ہوگا: اللو ارجن
Posted On:
01 MAY 2025 9:48PM
|
Location:
PIB Delhi
خوابوں کا شہر اس جمعرات کو کچھ اور چمک اٹھا جب آئیکن اسٹار اللو ارجن نے جیو ورلڈ سینٹر، ممبئی میں منعقدہ ورلڈ آڈیو ویژوئل انٹرٹینمنٹ سمٹ ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس)2025میں شرکت کی ۔ ‘ٹیلنٹ بِیونڈ بارڈرز’ کے عنوان سے منعقدہ ایک بے حد متوقع ‘بات چیت ’سیشن جس کی میزبانی TV9 نیٹ ورک کے ایم ڈی اور سی ای او برون داس نے کی، شہرت، بقا اور روحانیت کا ایک دل سے جڑا ماسٹر کلاس ثابت ہوا۔
اللو ارجن نے اس سمٹ کو کہانی سنانے کے حوالے سے بھارت کے ابھرتے ہوئے عالمی بیانیے کے لیے ایک مینارِ نور قرار دیا۔
‘‘بھارت کے پاس ہمیشہ سے ایک روح تھی۔ اب ہمارے پاس ایک اسٹیج بھی ہے،’’ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔
‘‘میرا ماننا ہے کہ ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس)بھارت کو تخلیقی مواد میں دنیا کی قیادت کے لیے ایک لانچنگ پیڈ فراہم کرے گا۔’’
بات چیت اس وقت دلچسپ ہوئی جب پشپا کے اداکار نے ایک زندگی بدل دینے والے حادثے کا ذکر کیا جس نے انہیں چھ ماہ کے وقفے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے انکشاف کیا ‘‘یہ وقفہ دراصل ایک نعمت ثابت ہوا’’۔
‘‘اس نے میری توجہ اندر کی طرف موڑ دی، اسٹنٹ سے اصل فن کی طرف۔ میں نے محسوس کیا کہ جب عضلات کمزور ہوتے ہیں تو مہارت ابھرنی چاہیے۔ اداکاری میرے لیے ایک نیا محاذ بن گئی۔’’
اللو ارجن نے ہدایتکار ایٹلی کے ساتھ اپنی آنے والی پروجیکٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ‘‘بھارتی جذبات پر مبنی ایک بصری شاہکار’’ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ہم بین الاقوامی ٹیکنالوجی کو دیسی روح کے ساتھ ملا رہے ہیں ۔یہ ایک فلم ہے بھارت کے لیے اور بھارت سے پوری دنیا کے لیے۔’’
یہ بات چیت ایک مسلسل بدلتی ہوئی صنعت میں زندہ رہنے کے چیلنجز پر بھی ہوئی۔ انہوں نے مشورہ دیاکہ‘‘ہر زبان میں غیر معمولی نوجوان اداکار سامنے آ رہے ہیں۔ آپ کو خود کے ساتھ سچا، پُرعزم اور ہمہ جہت رہنا ہوگا۔’’
‘‘یہ صرف ایک صنعت نہیں، بلکہ تخلیق، حوصلے اور ارتقاء کا میدانِ جنگ ہے۔’’
لیکن جب انہوں نے اپنی جڑوں کا ذکر کیا تو پوری محفل جیسے ساکت ہو گئی۔ ہر لفظ جذبات سے لبریز تھا جب ارجن نے اپنے معزز خاندان اُن کے دادا اللو رامالنگیا، والد اور نامور پروڈیوسر اللو آروند، اور اُن کے چچا، چیرنجیوی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے بڑے عاجزانہ انداز میں اعتراف کیاکہ ‘‘میں خود ساختہ انسان نہیں ہوں۔ میں اُن عظیم ہستیوں کی رہنمائی، حمایت اور قربت میں پروان چڑھا ہوں۔ میں خود کو بے حد خوش قسمت ہوں۔’’
جب ان سے ان کی طاقت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سب مداحوں کے لیے ہے۔ ‘‘جب روشنی مدھم ہو جاتی ہے اور تالیوں کی آواز ختم ہو جاتی ہے، تو یہ آپ ہیں جو مجھے اٹھاتے ہیں۔ یہ آپ ہیں جو مجھے یاد دلاتے ہیں کہ میں یہ سب کیوں کرتا ہوں۔ میری توانائی... آپ ہیں۔’’
وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے افتتاح کردہ ویوز 2025 کو ہندوستان کی تخلیقی سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
*******
ش ح۔ش آ ۔م ش
(U: 469)
Release ID:
(Release ID: 2126051)
| Visitor Counter:
22