WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

ویوز 2025 میں برطانیہ، جاپان اور روس کے ساتھ 60 سے زائد ممالک کے مندوبین عالمی میڈیا ڈائیلاگ میں شامل ہوں گے


گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کے حصے کے طورویوز اعلامیہ جاری کیا جائے گا

عالمی میڈیا ڈائیلاگ عالمی وزارتی شرکت کے ساتھ ویوز 2025 کا مرکز بنے گا

 Posted On: 01 MAY 2025 7:02PM |   Location: PIB Delhi

بھارت کل ممبئی میںویوز کے ایک حصے کے طور پر پہلی بار گلوبل میڈیا ڈائیلاگ (جی ایم ڈی) کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، جو عالمی میڈیا اور تفریحی منظر نامے کے ساتھ ملک کی مصروفیت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس مکالمے کا اہتمام وزارت برائے اطلاعات و نشریات، وزارت خارجہ، حکومت ہند کے تعاون سے کر رہا ہے۔

ایشیا، یورپ، افریقہ اور امریکہ کے وفود کے ساتھ اس تقریب میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ وزارتی اور اعلیٰ سرکاری سطح پر روس، جاپان، برطانیہ، مصر، سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک کی نمائندگی کی جائے گی۔ ڈائیلاگ کا مقصد بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا، بہترین طریقوں کو فروغ دینا، اور عالمی میڈیا اسپیس میں پالیسی کی صف بندی، ٹیلنٹ کے تبادلے اور صلاحیت کی تعمیر کے راستے تلاش کرنا ہے۔

اس بات چیت کا نتیجہ متوقع ہے کہ شریک ممالک میڈیا اور تفریحی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے اور مستقبل کی مصروفیات اور شراکت داریوں کے لیے بنیاد ڈالتے ہوئے ’ویوز اعلامیہ‘ ہوں گے۔بھارت اپنے متحرک میڈیا ماحولیاتی نظام اور تیزی سے بڑھتی ہوئی تفریحی صنعت کے ساتھ، اس طرح کے مکالمے کی میزبانی کے لیے منفرد مقام پر ہے۔جی ایم ڈی دنیا کی تشکیل میں میڈیا کے کردار پر عالمی بات چیت کے مرکز میں بھارت کو رکھنے میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

گلوبل میڈیا ڈائیلاگ دنیا بھر کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرے گا تاکہ معاشروں، معیشتوں اور بین الاقوامی تعاون کی تشکیل میں میڈیا اور تفریح کے بدلتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ڈائیلاگ میڈیا اور تفریحی شعبے کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر کھلی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا۔ تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں، مواد کے رجحانات میں تبدیلی، اور بڑھتی ہوئی عالمی باہم ارتباط کے ساتھ، ڈائیلاگ کا مقصد معاشروں کی تشکیل، جدت کو فروغ دینے، اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں میڈیا کے کردار کے بارے میں خیالات، تجربات اور نقطہ نظر کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ویوز کےحاشیہ پر،بھارت برطانیہ، روس، انڈونیشیا، کینیا، بھوٹان، اور مصر سمیت 10 سے زیادہ ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں بھی کر رہا ہے۔ یہ مصروفیات عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس تقریب میں سینئر بھارتیہ قیادت،جن میںعزت مآب وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنوو اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن شامل ہوں گے۔ اعلیٰ سطحی معززین کی موجودگی ایک مضبوط، جامع اور مستقبل کے حوالے سے عالمی میڈیا ماحول کو فروغ دینے کے لیےبھارت کے عزم و واضح کرے گی۔

* * *

(ش ح۔اص)

UR No 456


Release ID: (Release ID: 2125927)   |   Visitor Counter: 17