کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور امریکی حکام کی واشنگٹن میں ملاقات، دوطرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت میں مثبت پیش رفت
Posted On:
29 APR 2025 3:11PM by PIB Delhi
ہندوستان- امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے پر جاری بات چیت کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان کے محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے نمائندوں نے 23 تا 25 اپریل 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران،دونوں ملکوں کی ٹیموں نے محصولات اور غیر محصولات کے معاملات کا احاطہ کرنے والے وسیع موضوعات پر مفید اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے باہمی طور پر فائدہ مند، کثیر شعبہ جاتی دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پہلی قسط کو حتمی شکل دینے کے طور وطریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 2025 کے آخر تک ابتدائی طور پر باہمی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ شعبے کے ماہرین کی سطح کی نتیجہ خیز میٹنگیں ورچوئل فارمیٹ کے ذریعے ہوئی ہیں، مئی کے آخر سے شعبے کے ماہرین کی بالمشافہ میٹنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
فروری 2025 میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے بیان کے مطابق نتیجہ خیز بات چیت دو طرفہ کوششوں کا حصہ ہے ، تاکہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کے ذریعے اقتصادی تعلقات اور سپلائی چین کے انضمام کے ذریعہ ہندوستان- امریکہ کے تعلقات کو وسعت دی جاسکے۔
************
U.No:349
ش ح۔م ع ۔ق ر
(Release ID: 2125157)
Visitor Counter : 22