وزارت اطلاعات ونشریات
بی ای سی آئی ایل نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ’ ہندوستان: ایک توجہ مرکوز چیلنج‘کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا
ہندوستان : ایک توجہ مرکوز چیلنج کے فائنلسٹ کو ویووز 2025 میں نوازے جانے کے لیے شارٹ لسٹ کیاگیا
Posted On:
26 APR 2025 6:30PM
|
Location:
PIB Delhi
براڈکاسٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (بی ای سی آئی ایل)، جوکہ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک منی رتن عوامی شعبے کا ادارہ ہے ، کو ہندوستان: ایک توجہ مرکوز چیلنج کے انعقاد اور انتظام کی ذمہ داری سونپی گئی ۔
چیلنج نے شرکاء کو 2-3 منٹ کی فضائی ویڈیوز پیش کرنے کی دعوت دی جس میں ہندوستان کی خوبصورتی، متنوع مناظر، ورثہ، ثقافت، اختراع، پیش رفت اور زبردست ڈرون سینماٹوگرافی کے ذریعے تبدیلی کو اجاگر کیا گیا۔ جامع شرکت کو فروغ دینے کے لیے، چیلنج میں دو زمرے شامل تھے:
1) اوپن کٹیگری: تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے، جس میں فلم ساز، طلبہ، شوق رکھنے والے، پیشہ ور افراد، اور ڈرون کے شوقین شامل ہیں۔
2) ڈرون دیدی کیٹیگری: خصوصی طور پر ان خواتین کے لیے جو نمو ڈرون دیدی اسکیم جیسے اقدامات کے تحت تربیت یافتہ ہیں، جس کا مقصد دیہی اور نیم شہری علاقوں کی خواتین کو ڈرون کی تربیت دے کر بااختیار بنانا ہے۔
وسیع پیمانے پر آگاہی کو یقینی بنانے اور شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، بی ای سی آئی ایل نے ایک جامع قومی میڈیا مہم کو نافذ کیا جس میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا کو شامل کیاگیا۔ اس مہم میں ہندوستان بھر میں ڈرون اکیڈمیوں، میڈیا کے اداروں اور یونیورسٹیوں میں ادارہ جاتی دوروں اور سیمیناروں کے ساتھ ساتھ طلباء اور ڈرون ٹرینیز کے ساتھ نچلی سطح کی مصروفیت پیدا کرنے کے لیےبراہ راست بات چیت شامل تھی۔ بغیر کسی رکاوٹ کے رجسٹریشن اور ویڈیو جمع کرانے کی سہولت کے لیے ایک وقف آن لائن پورٹل شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ، اسٹریٹجک ای میل جیسے اقدامات نے مہم کے ڈیجیٹل نقش کو بڑھانے کے لیے میڈیا اسکولوں، ڈرون ٹریننگ سینٹرز اور سول سوسائٹی کے نیٹ ورکس پر توجہ مرکوز کی ۔ ٹویٹر، انسٹاگرام، فیس بک اور لنکڈ ان جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چیلنج میں مستقل دلچسپی پیدا کرنے کے لیے موزوں مواد کے ذریعے فعال طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے شامل کیاگیا۔ڈیجیٹل کوششوں کی تکمیل کے لیے پرنٹ شدہ مواد بشمول پوسٹرز اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
چیلنج کو زبردست پذیرائی ملی جس میں 1,324 رجسٹریشن موصول ہوئے، جن میں ڈرون دیدی کے شرکاء کی 382 اندراجات شامل ہیں، جو کہ کہانی سنانے کے ذریعہ ڈرون ویڈیو گرافی کے لیے بڑھتے ہوئے جوش کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہماچل پردیش کی ہمالیائی وادیوں سے لے کر اتر پردیش کے ثقافتی گزرگاہوں، بہار کے میدانی علاقوں، گجرات اور کرناٹک کے اختراعی مرکزوں، اور تمل ناڈو کے ساحلی حصوں تک - ہندوستان بھر سے اندراجات کی آمد نے اسے تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی کا ایک حقیقی ملک گیر جشن بنایا۔
تمام اندراجات کا ایک ممتاز جیوری پینل کے ذریعے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جس میں درج ذیل شخصیات شامل تھیں:
- جناب پیوش شاہ - سنیماٹوگرافر، پروڈیوسر، مصنف، اور ساؤنڈ ڈیزائنر
- جناب آر وی رمانی – نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز اور دستاویزی سینماٹوگرافر
- جناب ارون ورما - ہندوستانی سنیما میں مشہور سنیماٹوگرافر
ایک سخت تشخیصی عمل کے بعد سماجی نمائندگی کے خصوصی زمرے کے تحت چار اندراجات کے ساتھ ساتھ ہر زمرے سے پانچ فائنلسٹوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا:
یہ شارٹ لسٹ کردہ اندراجات ویوز2025 میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے، اور سمٹ میں ایک شاندار تقریب کے دوران فاتحین کا اعلان کیا جائے گا اور انہیں نواز ا جائے گا۔
مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.becil.com
ویوز کے بارے میں
پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) جوکہ میڈیا اور تفریح ( ایم اینڈ ای) کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل کی تقریب کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ہند کی جانب سے ممبئی، مہاراشٹر میں یکم سے 4 مئی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔
خواہ آپ صنعت کے پیشہ ور ہوں یا سرمایہ کار، تخلیق کار، یا اختراع کارہوں، سمٹ ایم اینڈ ای کے منظر نامے میں مربوط، تعاون، اختراعات اور تعاون کے لیے بہترین عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔
ویوز ہندوستان کی تخلیقی طاقت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے جو مواد کی تخلیق، دانشورانہ املاک، اور تکنیکی اختراع کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مستحکم کرتاہے۔ جن صنعتوں اور شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلمز، اینی میشن، ویژول افیکٹس، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جنریٹو اے آئی ، آگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر)، ورچوئل رئیلٹی ( وی آر)، اور ایکسٹنڈیڈ ( ایکس آر) شامل ہیں۔
اگر آپ کے پاس اس سے متعلقہ کوئی سوال ہے تو یہاں جواب تلاش کریں۔
پی آئی بی ٹیم ویوز کی طرف سے کیے جانے والے تازہ ترین اعلانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں۔
آئے ، ہمارے ساتھ شامل ہوئے، ویوز کے لیے اب اندراج کریں۔
*****
)ش ح – م ش - م ذ(
U.N. 302
Release ID:
(Release ID: 2124799)
| Visitor Counter:
17