وزارت دفاع
آئی او ایس ساگر پورٹ لوئس، ماریشس میں
Posted On:
27 APR 2025 3:10PM by PIB Delhi
آئی او ایس ساگر، جنوب مغربی بحر ہند میں تعیناتی کے حصے کے طور پر، نیشنل کوسٹ گارڈ (این سی جی) ماریشس کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر 26 اپریل 2025 کو ماریشس کی پورٹ لوئس بندرگاہ پر پہنچا۔ یہ دورہ دوست غیر ممالک کے ساتھ علاقائی بحری تعاون اور صلاحیت سازی کو لے کر بھارت کی عہد بندگی کے معاملے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر اجاگر ہے۔
بھارتی بحریہ کا جہاز سنینا (آئی او ایس ساگر)، جس نے 05 اپریل کو کاروار سے اپنا سفر شروع کیا تھا، میں جمہوریہ ماریشس کے دو افسران اور چھ ملاح سمیت بحرہند خطے (آئی او آر) کے 9 دوست غیر ممالک کے 44 بحریہ کے اہلکاران سوار ہیں۔
یہ پہل قدمی اجتماعی ترقی اور تعاون کے جذبے کے تحت باہمی تعاون، باہمی سیکھنے اور علاقائی سمندری سلامتی کو بڑھانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کی مسلسل کوششوں کو اجاگرکرتی ہے۔
جہاز اور اس کے عملے کا پرتپاک اور جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا، جو ہندوستان اور ماریشس کے درمیان قریبی اور وقتی آزمائش کی عکاسی کرتا ہے۔ استقبالیہ میں مسٹر سوروجبلی آر، پی ایم ایس ایم، کمشنر آف پولیس، اور وزیر اعظم کے دفتر، ماریشس پولیس فورس، ہندوستانی ہائی کمیشن، اور این سی جی ماریشس کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب کی تکمیل پر معززین کو جہاز کا دورہ کرایا گیا، جس کے بعد دوست غیر ملکی ممالک سے آئے ہوئے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت ہوئی۔
اس قیام کے دوران، کمانڈنگ آفیسر، آئی او ایس ساگر، کمانڈنٹ، نیشنل کوسٹ گارڈ، پولیس کمشنر اور ہندوستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات کریں گے۔ جہاز کے دو روزہ قیام کے دوران مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں آئی او ایس ساگر کے عملے کا میری ٹائم ایئر اسکواڈرن، اسپیشل موبائل فورس اسکواڈرن اور پولیس ہیلی کاپٹر اسکواڈرن کا دورہ شامل ہے۔ پولیس کمشنر پولیس ہیڈ کوارٹر میں آئی او ایس ساگر کے کثیر القومی عملے سے بھی بات چیت کریں گے۔ جہاز 27 اپریل 25 کو زائرین کے لیے کھلا رہے گا۔ پورٹ لوئس میں جہاز کے قیام کے دوران ٹریکنگ، جوائنٹ یوگا سیشن اور دوستانہ کھیلوں کے فکسچر جیسی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔
روانگی پر، جہاز این سی جی ماریشس کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کا مرحلہ II شروع کرے گا اور مکمل ہونے پر، پورٹ وکٹوریہ، سیشلز کے لیے روانہ ہوگا۔
آئی این ایس سنینا، جو کہ ایک جدید ترین بحری گشتی جہاز ہے، انسداد قزاقی آپریشنوں، سمندری نگرانی ، اور ایچ اے ڈی آر جیسے امور انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز میزائل دفاعی انتظامات سمیت درمیانی اور قریبی رینج کے ہتھیاروں اور جدید الیکٹرانک وارفیئر سوٹس سے آراستہ ہے۔ اس میں ایک ہیلی کاپٹر بھی سوار ہو سکتا ہے، جس سے اس کی آپریشنل اور نگرانی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے۔
(2)XSXN.jpeg)
(2)DAB6.jpeg)
L27Z.jpeg)
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:290
(Release ID: 2124717)
Visitor Counter : 29