امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے پہلگام میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا اور اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو بخشانہیں جائے گا
جناب امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی
پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں اپنوں کو کھونے کا درد ہر ہندوستانی محسوس کرتا ہے ، یہ دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا
مرکزی وزیر داخلہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور افسران سے واقعے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی
جناب شاہ نے اسپتال کا دورہ کیا اور دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دہانی کرائی
Posted On:
23 APR 2025 9:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گذشتہ روزپہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا اور اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کوبخشا نہیں جائے گا ۔
جناب امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد ہر ہندوستانی محسوس کرتا ہے اور اس دکھ کا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مقام کا دورہ کیا اور افسران سے واقعے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔
جناب شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں سے بھی ملاقات کی اورجواسپتال میں داخل ہیں انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دہانی کرائی۔
*****
ش ح۔ش آ ۔م ق ا
(U: 197)
(Release ID: 2123996)
Visitor Counter : 5