امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی
چھتیس گڑھ جلد ہی نئے قوانین کو لاگو کرکے ایک مثالی ریاست بنے گی
چھتیس گڑھ حکومت کوساٹھ اور نوے دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے ڈی ایس پی سطح کے افسران کی جوابدہی طے کرنی چاہئے
نئے قوانین کے تحت شواہد کی ریکارڈنگ سے لے کر پورے ٹرائل تک کا عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممکن ہے جس سے افرادی قوت کی کافی بچت ہوگی
چھتیس گڑھ میں ہر پولیس اسٹیشن اور ڈی ایس پی سطح کے افسران سنگین جرائم کے معاملات میں نیٹ گرڈ کا استعمال کریں
Posted On:
21 APR 2025 7:57PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اجلاس میں پولیس، جیل، عدالتوں، پراسیکیوشن اور فرانزک سے متعلق مختلف نئی دفعات کے نفاذ اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ، مرکزی داخلہ سکریٹری، چیف سکریٹری، چھتیس گڑھ، ڈائریکٹر جنرل، بی پی آر اینڈ ڈی، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، چھتیس گڑھ اور ڈائریکٹر، این سی آر بی، بشمول وزارت داخلہ اور حکومت چھتیس گڑھ کے سینئر افسران موجود تھے۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں چھتیس گڑھ میں لائے گئے تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کے لیے اسے اولین ترجیحی ایجنڈا بنا کر اس سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین کا مقصد ہندوستانی عدالتی عمل کو بہتر بنانا ہے اور چھتیس گڑھ جیسی ریاست کو ان کی مزید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کو تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کو ایک چیلنج کے طور پر لیکر انہیں جلد لاگو کرکے ایک مثالی ریاست بنے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت کو 60 اور 90 دنوں کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سطح کے افسران کی جوابدہی طے کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت شواہد کی ریکارڈنگ سے لے کر مکمل ٹرائل تک کا سارا عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممکن ہے جس سے افرادی قوت کی کافی بچت ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ہر پولیس اسٹیشن اور ڈی ایس پی سطح کے افسران کو سنگین جرائم کے معاملات میں نیٹ گرڈ کا استعمال کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ہفتے میں ایک بار ریاستی وزیر داخلہ ہر 15 دن اور وزیر اعلیٰ کو مہینے میں ایک بار ریاست میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیں۔

****
ش ح۔ح ن۔س ا
U.No:99
(Release ID: 2123299)
Visitor Counter : 12