وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایلون مسک کے ساتھ گفت و شنید میں دوطرفہ ٹیکنالوجی تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا
Posted On:
18 APR 2025 1:07PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب ایلون مسک کے ساتھ تعمیری گفت و شنید کی اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت میں اس سال کے اوائل میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقات کے دوران شامل موضوعات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، جس میں تکنیکی ترقی کے مشترکہ وژن کو اجاگر کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ٹکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ان شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’ @elonmusk سے بات کی اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی جن میں وہ موضوعات بھی شامل ہیں جن کا ہم نے اس سال کے اوائل میں واشنگٹن ڈی سی میں اپنی ملاقات کے دوران احاطہ کیا تھا۔ ہم نے ٹکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت ان شعبوں میں امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 22
(Release ID: 2122666)
Visitor Counter : 39
Read this release in:
Assamese
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam