وزارات ثقافت
مورخہ 18 اپریل ، 2025 ء کو اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس ( آئی جی این سی اے ) میں وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی مجموعے ’’ سنسکرتی کا پانچواں ادھیائے ‘‘ کی رونمائی ہوگی
Posted On:
16 APR 2025 5:01PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریات اور تقاریر پر مبنی مجموعہ ’’ سنسکرتی کا پانچواں ادھیائے‘‘ اب قارئین کے لیے کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کتاب کی باقاعدہ رسمِ اجرا بروز جمعہ 18 اپریل ، 2025 ءکو شام 5 بجے، نئی دلّی کے جن پتھ پر اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس( آئی جی این سی اے ) کے سموِت آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔
اس کتاب کا اجراء جُونا اکھاڑا کے سربراہ آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی اودھیش آنند گری مہاراج کے ذریعے کیا جائے گا ۔ اس تقریب کی صدارت راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش کریں گے۔ آئی جی این سی اے کے چیئرمین جناب رام بہادر رائےمہمانِ خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
’’ سنسکرتی کا پانچواں ادھیائے ‘‘ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ، اُن تقاریر کا مرتب کیا گیا مجموعہ ہے ، جو انہوں نے مختلف مواقع پر بھارتی ثقافت، روایات، روحانی اقدار اور تہذیبی ورثے پر دی ہیں۔ کتاب کا پیش لفظ جناب رام بہادر رائے نے لکھا ہے، جب کہ اس کا انتخاب اور ترتیب ڈاکٹر پربھات اوجھا نے کی ہے۔ کتاب پربھات پبلیکیشن سے شائع کی گئی ہے۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 9946
(Release ID: 2122165)