شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ڈی او این ای آر کے زیر اہتمام سفیروں کے اجلاس کو شمال مشرقی خطہ میں لامتناہی امکانات تلاش کرنے کیلئے غیر ملکی سفارت کاروں کی زبردست حمایت حاصل ہوئی

Posted On: 16 APR 2025 11:01AM by PIB Delhi

بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے اور ہندوستان کے متحرک شمال مشرق میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے 15 اپریل 2025 کو نئی دہلی میں سفیروں  اور کشمنروں کی میٹنگ کا اہتمام کیا، جس میں 80 سے زائد ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنروں اور سینئر سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرنا اور پائیدار ترقی کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-04-16at11.49.14AMLUB4.jpeg

سفیروں، کمشنروں  کی میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے شرکت کی، جنہوں نے اقتصادی ،جغرافیائی اور سیاسی لحاظ سے خطے کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں عزت مآب وزیر موصوف نے شمال مشرق کو رابطے، تجارت اور اختراع کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزائم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں سے ہر ایک کے پاس منفرد طاقتیں، وسائل اور مواقع ہیں، جو اس خطے کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں ایک انمول اثاثہ بناتا ہے۔ اپنے بھرپور ثقافتی تنوع سے لے کر اس کے قدرتی حسن اور تزویراتی محل وقوع تک شمال مشرقی خطہ ملک کی اہم اقتصادی طاقتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا سے اس کی قربت ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’ کے مطابق شمال مشرقی خطے کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کے طور پر بھی قائم کرتی ہے۔ عزت مآب وزیر موصوف  نے شرکت کرنے والے ممالک کو شمال مشرقی خطہ میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی تاکہ خطے کے وسائل اور دستکاری سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-04-16at11.49.12AM949J.jpeg

عزت مآب وزیر مملکت، وزارت ایم ڈی او این ای آر  ڈاکٹر سکُانتا مجمدار نے اپنے خطاب میں شمال مشرقی خطے کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ عزت مآب وزیر اعظم کے ویژن کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح شمال مشرقی ریاستیں سرمایہ کاری کے مواقع اور ایک ساتھ ‘‘ترقی یافتہ ہندوستان’’ کی تعمیر کے لیے بہترین پہلو پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ  10  برسوں کے دوران عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اٹھائے گئے اہم ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، جس میں ہوائی، جس میں  سڑک اور ریل رابطے، آبی گزرگاہوں وغیرہ کی توسیع شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں وسیع مواقع کے ساتھ، شمال مشرقی ہندوستان سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو تلاش کریں اور اس کی ترقی کے سفر کا حصہ بنیں۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش سمیت شمال مشرقی خطے کی منفرد طاقتوں کے بارے میں بات کی۔

عزت مآب وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے روشنی ڈالی کہ شمال مشرق ہندوستان کی ترقیاتی پالیسیوں میں سب سے آگے رہا ہے۔ انہوں نے کلادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ پروجیکٹ کی اہمیت اور شمال مشرق کے جنوب مشرقی ایشیائی بازاروں کا گیٹ وے بننے کی صلاحیت کا ذکر کیا۔

جناب چنچل کمار، سکریٹری ایم ڈی او این ای آر نے شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور اس علاقے کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خطے میں مختلف شعبوں جیسے کہ آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور اس سے منسلک، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی، کھیل اور تفریح، سیاحت اور مہمان نوازی، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، ہینڈلوم اور دستکاری اور توانائی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں وسیع مواقع کے ساتھ شمال مشرقی ہندوستان سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو تلاش کریں اور اس کی ترقی کے سفر کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی او این ای آر کی وزارت سفارتی مشنوں، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے لیے وسائل اور مہارت فراہم کی جا سکے جو شمال مشرقی خطے میں روزگار، بنیادی ڈھانچے اور انسانی سرمایہ کو فروغ دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-04-16at11.49.13AMPK1M.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-04-16at11.49.14AM(1)LPAN.jpeg

 اپنے خطاب میں وزارت خارجہ کے سکریٹری (مشرق)  جناب  پیریاسامی کمارن نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، نیپال اور میانمار کے ساتھ بین الاقوامی سرحدوں کا اشتراک کرتا ہے، جو اسے ایک اسٹریٹجک مقام اور ہندوستان کے لیے جنوب مشرقی ایشیا کا گیٹ وے بناتا ہے۔ اس لیے اس خطے کو نہ صرف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ بلکہ پڑوسی ممالک جیسے بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال کے ساتھ بھی ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کے لیے ایک بنیاد کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی خطہ متنوع ثقافتوں، روایات اور دم توڑنے والی قدرتی خوبصورتی کا خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیروں کی میٹنگ تعمیری مکالمے میں مشغول ہونے، شراکت داری قائم کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس سے جامع ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ یہ پلیٹ فارم آگے آنے اور شمال مشرق کی طرف سے پیش کردہ متنوع مواقع کو تلاش کرنے کا ایک موقع ہے۔

سفیروں کی میٹنگ 23 اور 24 مئی 2025 کو ایم ڈی او این ای آر کے ذریعے منعقد کی جانے والی نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کی قبل از سمٹ سرگرمیوں میں سے ایک تھی۔خوش آئند بات یہ رہی کہ  تقریب کو زبردست ردعمل ملا، جس میں  سفیروں اور سفارتی کمشنروں  نے منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تری پورہ  کی جانب سے پیش  کئے گئے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے ہندوستانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس تقریب نے نہ صرف بامعنی بات چیت کو فروغ دیا بلکہ خطے میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہوئے مستقبل کی شراکت داری کی بنیاد بھی رکھی۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران نے بھی  اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔

*******

ش ح- ظ ا-ف ر

Urdu No.9932


(Release ID: 2122037)