وزارت اطلاعات ونشریات
کاشی کا چراغاں
مقدس شہر، اسمارٹ فیوچر
Posted On:
13 APR 2025 6:58PM by PIB Delhi
بھارت آج ترقی اور وراثت دونوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہا ہے، ہماری کاشی اس کے لیے بہترین نمونہ بن رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی

کاشی صرف ایک شہر نہیں ہے - یہ ایک زندہ روح ہے۔ یہ گنگا کی لہروں اور اس کے لوگوں کی خاموش طاقت سے سانس لیتا ہے۔ یہاں، قدیم پتھر ماضی کی کہانیاں سناتے ہیں جبکہ شیشے سے بنی عمارتیں کل کے وعدے کی عکاسی کرتی ہیں۔ وہ شہر جہاں زندگی اور موت منی کارنیکا گھاٹ پر ملتے ہیں، اب چوڑی سڑکوں، سمارٹ لائٹنگ اور جدید راہداریوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ کاشی کا سفر ہے جہاںمقدس اوراسمارٹ ایک ساتھ موجود ہیں، اس میںتنازعہ نہیں، بلکہ ہم آہنگی ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں ہر گلی ایک کہانی رکھتی ہے اور ہر قدم روح اور ساخت کے امتزاج کی طرف لے جاتا ہے۔
گیارہ اپریل کو، قدیم شہر کاشی نے ترقی کا ایک لمحہ دیکھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں3,880 کروڑ سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہ ترقی کا جشن تھا جسے پی ایم مودی نے حقیقی ترقی کا تہوار قرار دیا۔

دس سال پہلے، وارانسی کے سفر کا مطلب لامتناہی ٹریفک اور دھول بھرے راستے تھے۔ آج شہر اس کہانی کو دوبارہ لکھ رہا ہے۔ پھلواریہ فلائی اوور اور رنگ روڈ جیسے منصوبے ٹریفک کی پریشانیوں کو کم کر رہے ہیں، روزانہ مسافروں اور لاکھوں عازمین کے قیمتی وقت کی بچت کر رہے ہیں۔ جونپور، غازی پور، بلیا اورمئو جیسے اضلاع کے درمیان سفر پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور مربوط ہو گیا ہے۔


پی ایم مودی نے وارانسی رنگ روڈ اور سارناتھ کو جوڑنے والے سڑک کے پل، بھکھاری پور اور منڈوڈیہ میں طویل انتظار کے فلائی اوور اور وارانسی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر این ایچ31 پر ایک ہائی وے انڈر پاس روڈ ٹنل کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس کی لاگت 980 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ منصوبے صرف کنکریٹ اور سٹیل کے نہیں ہیں۔ وہ دنیا کے سامنے کھلنے والے بڑھتے ہوئے شہر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
زندگیوں کو روشن کرنے اور شہر کو روشن کرنے کے لیے، وزیر اعظم مودی نے کاشی کے پاور نیٹ ورک کو ایک بڑا دھکا دیا۔ انہوں نے دو 400 کے وی اور ایک 220 کے وی سب سٹیشن کا افتتاح کیا ،ان کی مالیت 1,045 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس میں چوکا گھاٹ اور غازی پور میں نئے سب اسٹیشنوں کے ساتھ 775 کروڑ روپے کا اضافہ شامل ہے۔

لیکن اصل طاقت صرف تاروں میں نہیں بلکہ حکمت میں ہے۔ تعلیم سب کے لیےکے اپنے وژن پر قائم رہتے ہوئے وزیر اعظم نے سیکھنے کے نئے دروازے کھولے۔ 356 لائبریریوں اور 100 آنگن واڑی مراکز کے ساتھ دیہی تعلیم کو فروغ ملا۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 77 پرائمری اسکولوں کی از سر نو تعمیر کی بنیاد بھی رکھی۔

پوروانچل میں سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک بناس ڈیری کے ذریعے آئی ہے۔ اس نے ہزاروں چھوٹے ڈیری فارمرز کو پراعتماد کاروباریوں میں تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔ 105 کروڑ سے زیادہ بونس مویشی پالنے والے خاندانوں میں تقسیم کیے گئے جن میں سے زیادہ تر خواتین ہیں۔ یہ خواتین، جنہیں اب فخر کے ساتھ لکھ پتی دیدیاں کے نام سے جانا جاتا ہے، حقیقی بااختیار ہونے کی ایک چمکتی ہوئی علامت ہیں۔
پی ایم مودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح کسان کریڈٹ کارڈ، مویشیوں کے لیے مفت ویکسی نیشن، اور راشٹریہ گوکل مشن جیسی اسکیمیں کسانوں کی مدد کر رہی ہیں۔ وہ صحت مند جانوروں کی پرورش کر رہے ہیں اور اپنی پیداوار کے لیے بہتر منڈیاں تلاش کر رہے ہیں۔

پہلے پوروانچل کے لوگوں کو اچھی طبی دیکھ بھال کے لیے بہت دور جانا پڑتا تھا۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے ذریعے، اتر پردیش میں لاکھوں خاندانوں کا مفت علاج اور جانیں بچائی گئی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ذاتی طور پر عمر رسیدہ شہریوں کو آیوشمان وائے وندنا کارڈ دیے۔یہ کارڈ آمدنی سے قطع نظر، 70 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے مفت طبی دیکھ بھال کو یقینی بناتاہے۔

کاشی میں ترقی صرف سڑکوں اور ہسپتالوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ خوابوں کے بارے میں بھی ہے۔ نئے اسٹیڈیم اور عالمی معیار کے اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ، وارانسی کے نوجوان کھلاڑیوں کو اب وہ پلیٹ فارم مل رہا ہے جس کی انہیں چمکنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم مودی نے سب کو یاد دلایا کہ اگربھارت 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے تو ہمارے نوجوانوں کو ابھی اپنا سفر شروع کرنے کی ضرورت ہے اور کاشی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ وہ تیار ہیں۔

طبلے کی تال کی دھڑکنوں سے لے کر زردوزی کے پیچیدہ ڈیزائن تک، وارانسی کی بھرپور ثقافت بین الاقوامی شہرت حاصل کر رہی ہے۔ وارانسی اور آس پاس کے اضلاع کی 30 سے زیادہ مقامی مصنوعات اب باوقارآئی جی (جغرافیائی اشارے) ٹیگ کے حامل ہیں، جن میں مشہور ٹھنڈائی، لال بھری مرچ، ترنگا برفی اور یہاں تک کہ جونپور کی امرتی اور پیلی بھیت کی بانسری بھی شامل ہے۔
پی ایم مودی نے ایکتا مال کے قیام کا بھی اعلان کیا، ایک ایسی جگہ جہاں بھارت کے متنوع دستکاری اور مصنوعات کو ایک ہی چھت کے نیچے کاشی میں دکھایا جائے گا۔
جیسا کہ وارانسی روایت اور تبدیلی کے سنگم پر کھڑا ہے، یہ شہر ایک سادہ سچائی کو ثابت کرتا ہے: ترقی اس وقت سب سے زیادہ معنی خیز ہوتی ہے جب یہ زندگیوں کو چھوتی ہے اور کسی جگہ کی روح کو محفوظ رکھتی ہے۔ ہاتھ جوڑ کر اور پختہ عزم کے ساتھ، کاشی آگے بڑھتا ہے۔ اپنے ماضی پر فخر کرتا ہے، اور اپنے مستقبل کے لیے تیار ہوتا ہے۔
References
https://x.com/narendramodi/status/1766504020967879025(Images)
https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=2120875®=3&lang=1
Lighting Up Kashi
***
(ش ح۔اص)
UR No 9867
(Release ID: 2121492)
Visitor Counter : 16