صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے گذشتہ روز سلوواکیہ میں بھارتی برادری کے اراکین سے خطاب کیا
نئی دہلی کے لیے روانگی سےقبل بھارتی کاروباری وفد سے بات چیت کی
Posted On:
11 APR 2025 6:53PM by PIB Delhi
گذشتہ روز (10 اپریل، 2025)، صدر جمہوریہ نے سلوواکیہ کے شہر براتیس لاوا میں ہندوستانی سفیر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں ہندوستانی برادری کے اراکین سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر محترمہ نیموبین جینتی بھائی بمبھانیہ کے ساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ، جناب دھول پٹیل اور محترمہ سندھیا رے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ہندوستانی برادری کے ارکان کے پرجوش مجمع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور سلوواکیہ کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گزشتہ برسوں کے دوران، ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔

صدر جمہوریہ نے مجمع کو صدر، وزیراعظم اور نیشنل کونسل آف سلوواکیہ کے چیئرمین کے ساتھ اپنی ثمر آور ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کمیونٹی کے ارکان سے کہا کہ بات چیت کے دوران سلوواکیہ کے قائدین نے ہندوستانی کمیونٹی کی محنت اور سلوواکیہ کی ترقی اور پیشرفت میں ان کے گراں قدر تعاون کے لئے بہت احترام کا اظہار کیا۔

صدر جمہوریہ نے ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار کے لئے ہندوستان کے سلوواک دوستوں کی تعریف کی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہندوستان کا ورثہ اور روایات سلوواکیہ کے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اور آیوروید سے لے کر ہندوستانی کھانوں تک، سلوواکیہ میں ہندوستانی ثقافت سے محبت دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان بڑھتے ہوئے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اپنشدوں کا سلوواک زبان میں ترجمہ سلوواکیہ کے لوگوں کو ہندوستان کی قدیم تعلیمات سے جڑنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گا۔

آج صبح، صدر جمہوریہ ہند نے نئی دہلی کےلیےروانہ ہونے سے قبل بھارتی کاروباری وفد سےبات چیت کی۔
صدر جمہوریہ ہند کی تقریرملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9214
(Release ID: 2121075)
Visitor Counter : 28