وزارت اطلاعات ونشریات
ویوس2025 سے پہلےانوویٹ 2 ایجوکیٹ: ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ڈیزائن چیلنج کے ٹاپ 10 فائنلسٹ کا اعلان
Posted On:
09 APR 2025 6:20PM by PIB Delhi
ممبئی ، 9 اپریل 2025
انڈین ڈیجیٹل گیمنگ سوسائٹی (آئی ڈی جی ایس) نے انوویٹ 2 ایجوکیٹ: ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ڈیزائن چیلنج کے ٹاپ 10 فائنلسٹ کا اعلان کیا ہے ۔ آئی ڈی جی ایس کی جانب سے آئندہ ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) 2025 کے حصے کے طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اس مقابلے کا مقصد ٹیکنالوجی ، تعلیم اور گیمنگ کے چوراہے پر نوجوانوں میں اختراع کو آگے بڑھانا ہے ۔
ویوس 2025 کریئٹ ان انڈیا چیلنج کی ایک کلیدی پہل کے طور پر شروع کیا گیا انوویٹ 2 ایجوکیشن چیلنج نے دنیا بھر کے طلباء ، ڈیزائنرز ، اسٹارٹ اپس اور ٹیک کے شوقین افراد کو اگلی نسل کے پورٹیبل ڈیوائسز کا تصور کرنے کے لیے مدعو کیا ہے جو متنوع صارف گروپوں کے لیے تعلیم کے ساتھ تفریح کو بھی شامل کرتےہیں ۔
صنعت کے قائدین ، تکنیکی ماہرین ، اساتذہ اور ڈیزائنرز پر مشتمل ایک ماہر جیوری پینل کے ذریعہ سخت تشخیص کے بعد اختراعی خیالات کے 1856 کے رجسٹریشن سے ٹاپ 10 فائنلسٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جیوری میں مسٹر اندرجیت گھوش ، شریک بانی ، ایروڈیٹیو ؛ مسٹر راجیو نگر ، کنٹری منیجر ، انڈا اور سارک ، ہویون ؛ اور مسٹر جیفری کری ، شریک بانی اور پروڈکٹ ہیڈ ، اسکویڈ اکیڈمی شامل ہیں ۔
یہ 10 فائنلسٹ ہیں:
1. کرناٹک پروو - کوڈ کرافٹ جونئیر (کرناتک)
2. وِدیارتھی - بچوں کے لیے سامارٹ لرننگ ٹیبلٹ: ایک انٹرایکٹو اور ایڈاپٹیو تعلیمی ساتھی (کرناٹک اور آندھرا پردیش)
3. ٹیک ٹائٹنز - انٹرایکٹو لکھائی کی مدد کے ساتھ سمارٹ ہینڈ رائٹنگ لرننگ ڈیوائس (تمل نادو)
4. پروٹومائنڈز - ایڈوساپارک (دہلی، کیرلہ، یو پی، بہار)
5. ایپیکس اچیورز - بڈماس کویسٹ: اسمارٹ تعلیم کے لیے گیمفائیڈ میتھ لرننگ (تمل نادو)
6. سائنسورس - بچوں کے لیے انٹرایکٹو تعلیمی ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس کی اہمیت (انڈونیشیا)
7. وی20 - وی فٹ - کھیل کے ذریعے انٹرایکٹو لرننگ (تمل نادو)
8. وارئیرز - مہا-شاستر (دہلی)
9. کڈیمیٹری - ہینڈ ہیلڈ میتھیمٹیکل گیمنگ کنسول (ممبئی، اڈیشہ، کرناتک)
10. ای-گروٹس - مائیکرو کنٹرولر ماسٹری کٹ (تمل نادو)
اس چیلنج کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انڈین ڈیجیٹل گیمنگ سوسائٹی کے صدر جناب راجن نووانی نے کہا کہ اس چیلنج نے یہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی تخلیقی اور تکنیکی صلاحیتیں کس طرح گیمنگ اور انٹرایکٹو مواد کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے حقیقی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے والے حل تیار کر سکتی ہیں۔
‘‘انوویٹ2ایجوکیٹ’’ چیلنج کے لیے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے نوڈل افسر جناب آشتوش موہلے نے کہا کہ‘‘ویوز ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم ڈیزائن چیلنج’’ صرف گیمنگ کے بارے میں نہیں ہے – یہ بھارت کے ہارڈویئر ایکو سسٹم میں جدت کی ایک نئی لہر کو آگے بڑھانے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘مائیکروکنٹرولر کے استعمال سے اور بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے، ہم نوجوانوں کو تخلیقیت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ خواب دیکھنے، ڈیزائن کرنے اور تعمیر کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔’’
منتخب کی گئی ٹاپ 10 ٹیمیں ‘‘ویبس 2025’’ کے دوران ممبئی میں ایک خصوصی نمائش میں اپنے خیالات پیش کریں گی۔ چیلنج کے فاتحین کو وزارت کی جانب سے گرینڈ فنالے میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
انڈین ڈیجیٹل گیمنگ سوسائٹی کے بارے میں
آئی ڈی جی ایس بھارت میں ویڈیو گیمنگ، ای اسپورٹس، انٹرایکٹو میڈیا اور ڈیجیٹل تفریح کو فروغ دینے والا ایک سرکردہ صنعتی ادارہ ہے، جو ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ، اختراع ، اور انڈسٹری کی شراکت داری کو فروغ دیتا ہے۔
ویوس کے بارے میں
میڈیا اور تفریح ( ایم اور ای) کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہونے والا پہلا عالمی آڈیو ویژوئل اور تفریحی سربراہی اجلاس (ویوز) حکومتِ ہند کی جانب سے یکم سے 4 مئی 2025 تک ممبئی، مہاراشٹرا میں منعقد کیا جائے گا۔
خواہ آپ ایک انڈسٹری پروفیشنل ہوں، سرمایہ کار ہوں، تخلیق کار ہوں یا جدت طراز (اختراع کار)، یہ سربراہی اجلاس میڈیا اور تفریحی شعبے میں جڑنے، اشتراک کرنے، اختراع کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ایک بہترین عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
ویوس بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، جس سے بھارت کی حیثیت ایک کانٹینٹ تخلیق، علمی اور تکنیکی جدت کے مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہوگی۔
جن شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ان میں شامل ہیں:
براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلم، اینیمیشن، ویژوئل ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اور میوزک، اشتہارات، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جینیریٹو اے آئی، آگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر)، ورچوئل ریئلٹی ( وی آر)، اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی ( ایکس آر)۔
کیا آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے؟ ان کے جوابات یہاں دیکھیں!
پی آئی بی ٹیم ویوس کی جانب سے نئی اعلانات کے ساتھ آپ کو مسلسل باخبر رکھے گی۔
ویوس کے لیے ابھی رجسٹریشن کریں!
****
ش ح۔ ع و۔ ش ب ن
U.NO.9781
(Release ID: 2120842)
Visitor Counter : 18