وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاویر جینتی پر بھگوان مہاویر کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 10 APR 2025 8:44AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاویر جینتی کے موقع پر بھگوان مہاویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھگوان مہاویر نے ہمیشہ عدم تشدد ، سچائی اور ہمدردی پر زور دیا اور ان کے نظریات دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو توانائی دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال حکومت نے پراکرت کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا تھا  اور اس فیصلے کو بہت سراہا گیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا ؛

’’ہم سب بھگوان مہاویر کے سامنے جھکتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عدم تشدد، سچائی اور ہمدردی پر زور دیا۔ ان کے نظریات دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو طاقت دیتے ہیں۔ ان کی تعلیمات کو جین برادری نے خوبصورتی سے محفوظ اور مقبول بنایا ہے۔ بھگوان مہاویر سے متاثر ہوکر، انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سماجی بہبود میں اپنا تعاون دیا ہے۔

ہماری حکومت بھگوان مہاویر کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ کام کرے گی۔ پچھلے سال ، ہم نے پراکرت کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ، ایک ایسا فیصلہ جس کی بہت تعریف کی گئی۔

***

ش ح۔ ش ا ر۔ م ر

U-NO. 9752


(Release ID: 2120665) Visitor Counter : 30