وزارت آیوش
آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو 10 اپریل کو ہومیوپیتھی کے عالمی دن کے موقع پر گاندھی نگر میں ہومیوپیتھی کنونشن کا افتتاح کریں گے
اس دو روزہ کنونشن میں دنیا بھر سے تقریبا 10,000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے ، جس سے یہ ہومیوپیتھی کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع بن جائے گا
Posted On:
08 APR 2025 5:08PM by PIB Delhi
ہومیوپیتھی کے عالمی دن 2025 کے موقع پر گجرات کے گاندھی نگر میں دو روزہ عظیم الشان کنونشن کا اہتمام کیا جائے گا ۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی(سی سی آر ایچ)، نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (این آئی ایچ) 10اور 11 اپریل 2025 کو گاندھی نگرمیں مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں وزارت آیوش کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دو روزہ کنونشن کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے ۔ اس سال کنونشن کا موضوع ہے’مطالعہ، تدریس اور تحقیق‘، جس میں ہومیوپیتھی کی ترقی کے تین بنیادی ستونوں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو اس کنونشن کا افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے تقریبا 10,000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے ، جس سے یہ ہومیوپیتھی کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع بن جائے گا ۔
ہومیوپیتھی کے عالمی دن 2025 کا مقصد ہومیوپیتھی کی تحقیق کی ترقی، اس کے عملی استعمال اور حفظان صحت اور صنعت دونوں میں اس کے بڑھتے ہوئے اثرات تک عالمی رسائی کو مضبوط کرنا ہے ۔ اس کنونشن میں نہ صرف ماہرین تعلیم اور محققین بلکہ پالیسی ساز اور صنعت کے ماہرین بھی شرکت کریں گے ۔
اس تقریب میں ہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا ’’لیو میٹریا میڈیکا‘‘ مقابلہ اور تین تعاون کرنے والی تنظیموں کے ذریعے مکمل غور و فکر کے لیے منعقد کیے جانے والے علیحدہ ، فکر انگیز سیشن بڑی توجہ کی حامل ہوں گے۔ جام نگر میں ڈبلیو ایچ او کے پہلے عالمی روایتی ادویات کا مرکز ہے ، اس طرح یہ بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والا پروگرام گجرات کی ادویات کے روایتی اور تکمیلی نظام کی توثیق کرنے میں پیش پیش رہنےکی پوزیشن کو تقویت بخشے گا ۔
سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سبھاش کوشک نے کہا کہ ’’ہمیں گاندھی نگر کے مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں عالمی ہومیوپیتھی ڈے 2025 کی میزبانی کرنے پر فخر ہے ۔ یہ ہومیوپیتھی کے پیشہ ور افراد کا اب تک کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ ’تعلیم ، تعمیل اور تحقیق‘ کے موضوع کے ساتھ، یہ تقریب ہندوستان کے تین اہم اداروں ؛ این سی ایچ ، این آئی ایچ ، اور سی سی آر ایچ کی باہمی تعاون کی کوششوں کو اجاگر کرے گی ، جن میں سے ہر ایک ہومیوپیتھی کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘
نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) کے چیئرپرسن انچارج ڈاکٹر پیناکن این تریویدی نے اس تقریب کی تعلیمی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ’’اس سال کی تقریب میں تعلیمی شعبے کی سب سے بڑی نمائندگی ہوگی، جس سے ہومیوپیتھی کے پیشہ ور افراد کی آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار ہوگی ۔ ہم اس پلیٹ فارم کا استعمال طلباء کو این سی ایچ کے ذریعے متعارف کرائے گئے نئے کورسز کے بارے میں حساس بنانے کے لیے بھی کریں گے ۔‘‘
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرالے شرما نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس تقریب کے لیے سی سی آر ایچ اور این سی ایچ سے منسلک ہونے پر فخر ہے اور ان کے انسٹی ٹیوٹ جسے ہومیوپیتھی کی تعلیم کے لیے ہندوستان میں بہترین انسٹی ٹیوٹ مانا جاتا ہے،وہاں سے بڑی تعداد میں شرکاء آئیں گے۔ ان میں سے کچھ شرکاء مختلف اجلاسوں میں چیئر پرسن یا اسپیکر کے طور پر حصہ لے کر اس تقریب میں تعاون بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے ہومیوپیتھی کے تمام تعلیمی اداروں سے زوردےکر کہا کہ وہ طلباء اور اساتذہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بڑے پیمانے پر شرکت کے ذریعے اس اجتماع کو کامیاب بنایا جا سکے ۔
پچھلے سال، یہ تقریب نئی دہلی میں ایک بڑے وفد کے درمیان صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو کی شاندار موجودگی میں منائی گئی تھی۔ 2023 میں اس تقریب میں ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے شرکت کی تھی۔ اب جب کہ گاندھی نگر میں اس سال کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تو یہ شہر ہومیو پیتھی کے لیے ایک یادگار پلیٹ فارم فراہم کرے گاتاکہ اس کا جشن منایا جاسکے ،اس میں تعاون کیا جاسکےاور اس کے مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
****
ش ح۔ ک ح-ت ا
U.No. 9681
(Release ID: 2120136)
Visitor Counter : 27