وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی خدمات کے محکمے نے چوتھے مرحلے میں 26 آرآر بی  کے انضمام کی اطلاع دی

Posted On: 08 APR 2025 2:31PM by PIB Delhi

محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس ) نے "ایک ریاست ایک آر آر بی ’’ کے اصولوں پر 26 علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کے انضمام کو مطلع کیا ہے۔ یہ آر آر بی کے انضمام کا چوتھا مرحلہ ہے۔

ماضی میں انضمام کی وجہ سے آر آر بی کی کارکردگی میں بہتری کو دیکھتے ہوئے، وزارت خزانہ نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے نومبر-2024 میں انضمام کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد، 10 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 26 آر آر بی کا انضمام کیا گیا ہے جس میں بنیادی توجہ پیمانے کی کارکردگی میں بہتری اور لاگت کو معقول بنانے پر ہے۔

اس وقت 26 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 43 آر آر بی کام کر رہے ہیں۔ انضمام کے بعد، 26 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں 28 آر آر بی ہوں گے جن کی 22000 سے زیادہ شاخیں 700 اضلاع پر محیط ہوں گی۔ ان کے کام کا سب سے بڑا علاقہ دیہی علاقوں میں ہے، جس کی تقریباً 92فیصد شاخیں دیہی/نیم شہری علاقوں میں ہیں۔

یہ انضمام کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پچھلے 3 مراحل میں یعنی فیز-I  (مالی سال  2006 سے مالی سال  2010) آر آر بی کی تعداد 196 سے کم کر کے 82 کر دی گئی، فیز-2 (مالی سال  2013 - مالی سال 2015) آر آر بی کی تعداد کو 82 سے کم کر کے 56 کر دی گئی  اور فیز-3  (مالی سال  2019 سے مالی سال  2021 تک ) آر آر بی کی تعداد 56 سے کم کر کے 43 کر دی گئی۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

ش ح۔ ا م ۔ ج

U NO. 9672

 


(Release ID: 2120031)