خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کے فروغ کی وزارت 8 اپریل سے 22 اپریل 2025 تک پوشن پکھواڑے  کا 7 واں ایڈیشن منائے گی


پوشن پکھواڑا 2025 چار اہم موضوعات پر زور دینے کے لیے ہے

مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے پوشن پکھواڑے کے پہلے ہفتے کے دوران جاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اروناچل پردیش کا دورہ کریں گی

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکرنے پوشن پکھواڑے کے افتتاحی دن کے موقع پر ویب کاسٹنگ کے ذریعے سبھی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آنگن واڑی کارکنوں ، ریاست کے ڈبلیو سی ڈی محکموں اور 18 شریک وزارتوں کے افسران سے خطاب کریں گی

Posted On: 07 APR 2025 3:18PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند کے جاری وابستگی کے ایک حصے کے طور پر 8 اپریل سے 22 اپریل 2025 تک پوشن پکھواڑا کا 7 واں ایڈیشن منانے کے لیے تیار ہے۔ اس سال کا پوشن پکھواڑا چار کلیدی موضوعات زندگی کے پہلے 1000 دنوں پر توجہ، پوشن ٹریکر کے مستفید/شہری ماڈیول کی مقبولیت، سی ایم اے ایم کے ذریعے غذائیت کا انتظام، اور بچوں میں موٹاپے سے نمٹنے کے لیے صحت مند طرز زندگی پر مرکوز رہے گا۔

وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی پوشن ابھیان،ایک اہم پہل ہے، جو غذائی قلت سے نمٹنے، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں، نوعمر لڑکیوں اور 06 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سال کا پوشن پکھواڑا مواد کو مضبوط بنانے، ترسیل، کام کی رسائی سے رسائی تک میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وسیع تر مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے ایک حصے کے طور پر، یہ پہل صحت، تندرستی اور بیماریوں اور غذائی قلت پر قابو پانے میں  قوت مدافعت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

پوشن پکھواڑا کے افتتاحی دن کے موقعے پر ڈبلیو سی ڈی کی ریاستی وزیرمحترمہ ساوتری ٹھاکر 18 شریک وزارتوں کے افسران، ریاستی ڈبلیو سی ڈی محکموں کے افسران اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آنگن واڑی کارکنوں سے ویب کاسٹ کے ذریعے خطاب کریں گی۔ ویب کاسٹ لنک:(8 اپریل 2025 کو دوپہر 12 بجے دئے گئے لنک https://webcast.gov.in/mwcd  پر خطاب کریں گی۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی پکھواڑا کے پہلے ہفتے میں اروناچل پردیش کا دورہ کریں گی تاکہ ریاست میں خواتین اور بچوں کی مدد کو مستحکم بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ یہ دورہ فلاحی خدمات کو بہتر بنانے اور کمزور گروپوں کی حفاظت اور بہبود کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کے عین مطابق ہے۔

یہ پوشن پکھواڑا نتیجہ پر مبنی ہوگا۔ اس کا مقصد گھر کے دورے، کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام، شناختی مہم اور گاؤں، بلاک اور ضلع کی سطح پر کیمپوں کے ذریعےبنیادی سطح پر غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئے متعدد متعلقہ فریقوں کو یکجا کرنا ہے۔اس میں  کمیونٹی کو کلی غذائیت کے بارے میں تعلیم دینے، خصوصی طو رپر ماؤں کے دودھ پلانے اور تکمیلی خوراک کو فروغ دینے اور پوشن ٹریکر کے مستفید ہونے والے/شہری ماڈیول  کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور شمولیت کے ایک ٹول کے طور پر مقبول بنانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔

پوشن ابھیان کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں چھ کامیاب پوشن پکھواڑا پروگرام منعقد کئے جا چکے ہیں۔ پوشن پکھواڑے کے دوران کی جانے والی جن آندولن سرگرمیاں محض اس وزارت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ان میں ایک مضبوط کنورجنس عنصر بھی موجود ہے جہاں شریک وزارتیں؛ دیہی ترقی کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، جل شکتی کی وزارت، پنچایتی راج کی وزارت، تعلیم کی وزارت ، وغیرہ بھی اس مدت کے دوران مختلف تقریبات/ مہمات کا انعقاد کرتی ہیں۔ پوشن پکھواڑا 2025 کے تحت ملک بھر میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے منصوبہ بند مختلف سرگرمیاں/ پروگرام بھی ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کی بھرپور عکاسی کریں گے۔

کمیونٹی کی وسیع مصروفیت کے ذریعے، پوشن پکھواڑا 2025 ہر سطح پر- انفرادی، کمیونٹی اور قومی- پر غذائیت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھے گا اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ایک غذائیت سے بھرپور بھارت کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

 

********

 

ش ح۔ ش م ۔ ع د

U-9630

 


(Release ID: 2119786) Visitor Counter : 16