وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عالمی یوم صحت کے موقع پر  ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 07 APR 2025 9:07AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت حفظان صحت  پر توجہ مرکوز کرتی رہے گی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے مختلف شعبوں  میں سرمایہ کاری جاری رہے  گی۔ اچھی صحت ہر ترقی پذیر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘ عالمی یوم صحت کے موقع پر، آئیے ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ہماری حکومت حفظان صحت پر خاص توجہ مرکوز کرتی رہے گی  اور لوگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف شعبوں میں  سرمایہ کاری جاری رکھے  گی۔ اچھی صحت ہر ترقی پذیر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے!’’

*****

ش ح۔ ک ا۔  ع ن


(Release ID: 2119653) Visitor Counter : 22