وزیراعظم کا دفتر
بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
Posted On:
04 APR 2025 2:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹیک سرابراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین اور میانمار کے وزیر اعظم سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں میانمار کو انسانی امداد، آفات سے نمٹنے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے "آپریشن برہما" کے تحت ہندوستان کی جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔ سینئر جنرل نے ہندوستان کی امدادی کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے جواب دہندہ کے طور پر، ہندوستان بحران کی اس گھڑی میں میانمار کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید مادی امداد اور وسائل کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے جامع اور قابل اعتماد انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی جلد بحالی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے اعتماد کو فروغ دینے اور میانمار کے ذریعہ اور میانمار کی قیادت میں پرامن، مستحکم اور جمہوری مستقبل کی طرف منتقلی کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کی۔ میانمار میں جاری نسلی تشدد کی انسانی جانوں کی تلافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن صرف ایک جامع مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے میانمار-تھائی لینڈ سرحد کے ساتھ سائبر اسکام مراکز سے ہندوستانی شہریوں کو بچانے اور وطن واپس لانے کے لئے میانمار کی طرف سے دی گئی مددکی تعریف کی۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-میانمار سرحد پر باغیوں کی سرگرمیوں، بین الاقوامی جرائم اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے میں تعاون کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے میانمار میں ہندوستان کے تعاون سے جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے میانمار میں تمام برادریوں کی ترقی کے لئے درکار ضروریات میں مدد کے لیے ہندوستان کے ہمیشہ تیار رہنے کے جذبے کو اجاگر کیا۔
*********
U.No:9510
ش ح۔ش ب ۔ق ر
(Release ID: 2118744)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
Odia
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam