کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پریس اعلانیہ
Posted On:
03 APR 2025 2:13PM by PIB Delhi
امریکی صدر نے باہمی محصولات پر ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے، جس میں تمام تجارتی شراکت داروں سے درآمدات پر 10فیصد سے 50فیصد تک اضافی محصولات عائد کی گئی ہے۔ 10فیصد تک بنیادی محصول 5 اپریل 2025 سے لاگو ہوگااور بقیہ ملک کے لحاظ سے اضافی محصول 9 اپریل 2025 سے لاگو ہو گی۔ ایگزیکٹیو آرڈر کے ضمیمہ I کے مطابق، ہندوستان پر اضافی ڈیوٹی 27فیصد ہے۔
محکمہ تجارت امریکی صدر کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات/اعلانات کے مضمرات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وکست بھارت کے ویژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے، محکمہ ہندوستانی صنعت اور برآمد کنندگان سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ محصول کے تعین اور صورتحال کا اندازہ لگانے کے لئے رابطے میں ہے۔ محکمہ امریکی تجارتی پالیسی میں اس نئی پیش رفت سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی مطالعہ کر رہا ہے۔
ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے عزت مآب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 13 فروری 2025 کو ‘مشن 500’ کا اعلان کیا، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کو 2030 تک دوگنا سے 500 بلین امریکی ڈالر تک پہنچانا ہے۔ اسی مناسبت سے، ہندوستان اور امریکہ کی تجارتی ٹیموں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند، کثیر شعبوں والے دو طرفہ تجارتی معاہدے کو تیزی سے انجام تک پہنچانے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ اس میں سپلائی چین کے انضمام کو بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے مسائل کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیاجاتا ہے۔ جاری مذاکرات دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بڑھانے کے قابل بنانے پر مرکوز ہیں۔ ہم ان مسائل پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کو آگے بڑھانے کی توقع رکھتے ہیں۔
ہندوستان امریکہ کے ساتھ اپنی جامع عالمی تزویراتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ 21ویں صدی کے لئے ہندوستان-امریکہ ‘فوجی شراکت داری، تجارت اور ٹکنالوجی کو تیز کرنے کے مواقع’ (کمپیکٹ) کو لاگو کیا جا سکے اور اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے تجارتی تعلقات ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی خوشحالی اور باہمی تبدیلی کی بنیاد بنتے رہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
(Release ID: 2118223)
Visitor Counter : 30