صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کی آر بی آئی کے 90 ویں یوم تاسیس کی یادگار اختتامی تقریب میں شرکت


ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے میں آر بی آئی کاکلیدی کردار

Posted On: 01 APR 2025 12:08PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (یکم اپریل 2025) کوممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے 90؍ویں یوم تاسیس کی یادگاری تقریبات کے اختتامی پروگرام میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic101042025TCJP.JPG

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی بینک کے طور پر آر بی آئی ہندوستان کی ناقابل یقین ترقی کی کہانی کے مرکز میں ہے ۔ اس نے ملک کے اب تک کے پورے سفر  کا مشاہدہ کیا ہے ، آزادی سے قبل کے وقت سے جب ملک بڑے پیمانے پر غربت کا شکار تھا اور اب  جب یہ دنیا کی سرفہرست معیشتوں  میں ایک ہے۔


2.jpg
 

صدرجمہوریہ  نے کہا کہ آر بی آئی ملک کے سب سے اہم اداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام مرد یاخواتین کا آربی آئی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا — سوائے اس کے کہ اس کا نام کرنسی نوٹوں پر چھپا ہوتا ہے ،جو ان کے جیبوں میں ہوتا ہے، لیکن غیر براہ راست طور پر ان کے تمام مالی لین دین، بینکوں کے ذریعے یا دیگر طریقوں سےآر بی آئی کے زیرنگرانی ہوتے ہیں اور وہ فطری طور پر اس مالیاتی نظام پر اپنا مکمل بھروسہ رکھتے ہیں ،جس کی نگرانی آر بی آئی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو دہائیوں میں آر بی آئی کی سب سے بڑی کامیابی یہی اعتماد ہے۔ آر بی آئی نے یہ اعتماد قیمت  میں استحکام، ترقی اور مالی استحکام کی اپنی کامیابی کو کو ثابت قدمی سے برقرار رکھ کر حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے ہمارے ترقی کرتے ہوئے ملک کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خود کومسلسل اس روپ میں ڈھالا ہے۔ 1990 کی دہائی میں معاشی لبرلائزیشن سے لے کرکووڈ-19 وبا تک اہم چیلنجوں کے لیے اس کے تیز ردعمل، اس کی لچک اور موافقت کو نمایاں کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی عالمگیریت کی دنیا میں اس نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ہندوستان کا مالیاتی نظام کسی بھی منفی بین الاقوامی رجحانات کے مقابلہ  کے لیے لچکدارہے۔

3.jpg


صدر جمہوریہ نے کہا کہ آر بی آئی نے ہندوستان کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی رہنما بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ ملک کے ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل جدید بنا کر اس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ڈیجیٹل لین دین نہ صرف ہموار اور موثر ہو، بلکہ محفوظ بھی ہو ۔ یو پی آئی جیسی اختراعات نے مالیاتی رسائی میں انقلاب برپا  رکردیا ہے ، جس سے فوری،  کم لاگت والے لین دین کو قابل بنایا گیا ہے اور مالی شمولیت کو گہرا کیا گیا ہے ۔ ادائیگیوں کے علاوہ  آر بی آئی نے ایک متحرک فن ٹیک ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھایا ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسے کہ  ہندوستان اپنی آزادی کی صد سالہ تقریبات کی طرف بڑھ رہا ہے، ‘وکست بھارت 2047’ کا مشن ایک ایسا مالیاتی نظام طلب کرتا ہے جو اختراعی، موافق اور سب کے لیے قابل رسائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آگے کا راستہ نئی پیچیدگیاں اور چیلنجز پیش کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ استحکام، جدت اور شمولیت کے لیے پختہ عزم کے ساتھ آر بی آئی طاقت کا ایک ستون بن کر رہیں گے – اعتماد کو مستحکم کرتے ہوئے اور ہندوستان کو خوشحالی اور عالمی قیادت کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آر بی آئی مالیاتی اور مالی استحکام کا نگہبان ہے، ایک مضبوط بینکنگ سسٹم کو یقینی بناتے ہوئے، مالی جدت کو آگے بڑھاتے ہوئے اور ہمارے مالیاتی نظام میں اعتماد کی حفاظت کرتے ہوئے، وہ اس سفر میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

 

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں:


*********

ش ح۔ م ع ن- اک م

Urdu No. 9238

 


(Release ID: 2117220) Visitor Counter : 22