کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیر اہتمام پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے لیے تیسرے ’کینڈیڈیٹ اوپن ہاؤس‘ کا انعقاد


ماہرین نے نوجوانوں کو صنعت کے قائدین کے ساتھ مشغول ہونے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ایک شفاف اور قابل رسائی پلیٹ فارم پیش کرنے کے لیےاس اسکیم کی تعریف کی

نوجوان انٹرنز نے اپنے ترقی کے سفر کےتجربے شیئر کیے، حاصل کردہ قیمتی تجربے کی وجہ سے ملازمت کی قابلیت میں بہتری کی امید ظاہر کی

Posted On: 28 MAR 2025 12:54PM by PIB Delhi

پچھلے سیشنوں کی کامیابی کی بنیاد پر، کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے 27 مارچ 2025 کو سہ پہر 3:00 بجے سے شام 4:45 بجے تک پی ایم انٹرنشپ اسکیم کے لیے ایک اور پرکشش کینڈیٹیٹ اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا۔ اہل امیدواروں کی حمایت کرنے کے اپنے جاری عزم کے ایک حصے کے طور پر، اس انٹرایکٹو فورم نے درخواست دہندگان کو گراں قدر بصیرت افروز معلومات اور انتہائی اہم سوالات کے جواب دیے۔ ہفتہ وار منعقد ہونے والے یہ اوپن ہاؤس سیشن درخواست کے عمل کو نیویگیٹ کرنے والے امیدواروں کے لیے ایک اہم مواقع کے طور پر کام کرتے ہیں ۔

تازہ ترین سیشن میں 684 سے زیادہ حاضرین کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی ۔ ایک منظم اور موثر مباحثے کو یقینی بنانے کے لیے، امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے سوالات ایک مخصوص آن لائن لنک کے ذریعے پیشگی جمع کرائیں، جو ای میل کے ذریعے شیئر کیا گیا تھا ۔ پی ایم آئی ایس ٹیم کے اراکین نے آن لائن لنک کے ذریعے جمع کرائے گئے 1765 سے زیادہ سوالات کے لائیو جوابات دیے۔ سوالات بنیادی طور پر اسکیم کے اندر انتخاب کے معیار، اہلیت کی ضروریات اور شعبے سے متعلق مخصوص مواقع سے متعلق تھے ۔ سیشن کے دوران چیٹ باکس کے ذریعے ملنے والے سوالات کا بھی فوری جواب دیا گیا ۔

یہ اوپن ہاؤس خاص طور پر متاثر کن تھا۔ اس میں صنعت کے ماہر مہندرا اینڈ مہندرا کے فارم ڈویژن میں ہنر مندی کی ترقی اور تعلیم کے سربراہ جناب ڈان لیوس شامل تھے۔ جناب لیوس نے انٹرن شپ، کیریئر بنانے کی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت کے بارے میں گراں قدر مشورے دیے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو صنعت کے قائدین کے ساتھ مشغول ہونے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ایک شفاف اور قابل رسائی پلیٹ فارم پیش کرنے کے لیے پی ایم انٹرنشپ اسکیم کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ایک اعلی کمپنی میں انٹرن شپ ایک امیدوار کے روزگار کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخاب کے عمل کے دوران فعال رہیں نیز انھوں نےباقاعدگی سے اپ ڈیٹس کے لیے پورٹل پر آتے رہنے کے لیے امیدواروں حوصلہ افزائی کی۔

جناب لیوس نے مہندرا گروپ میں مواقع کی ملک گیر دستیابی پر بھی زور دیا، تاکہ امیدوار اپنے ترجیحی مقام، تعلیم اور دیگر عوامل کی بنیاد پر درخواست دے پائیں۔

زبان اور مقام کی رکاوٹیں توڑنا: انکت نے ایم سی اے اوپن ہاؤس میں پی ایم آئی ایس انٹرن کے طور پر ترقی کے اپنے سفر کے بارے میں بتایا

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے زیر اہتمام پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے لیے تیسرے کینڈیٹیٹ اوپن ہاؤس میں تین پی ایم آئی ایس انٹرن-شوتا جوشی، انکت کماراور ودیاساگر پاٹل نےانٹرن شپ کے سفر کی اپنی اپنی کہانیاں شیئر کیں ۔ ان کی کہانیوں نے موقع کی طاقت کو اجاگر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ زبان، مقام اور پس منظر کسی کے بھی خوابوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں بنتے ہیں۔

مہاراشٹر کے ناسک میں مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ میں پینٹر انٹرن انکت کمار، جن کا اصل تعلق ہریانہ سے ہے، نے بتایا کہ کس طرح آئی ٹی آئی میں ان کے گروجی نے انہیں اپنے آبائی شہر سے دور ہونے کے باوجود انٹرن شپ لینے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے شروع میں درپیش چیلنجوں پر کھل کر بات کی، خاص طور پر اس لیے کہ وہ صرف ہریانوی بولتے تھے، البتہ انھوں نےاپنے سرپرستوں اور نگرانوں سے ملنے والے تعاون کی تعریف کی، جنھوں نے انہیں اچھا احساس کرایا۔ انکت نے ان قیمتی تجربات پر بھی روشنی ڈالی جو انہوں نے انٹرن شپ کے دوران شاپ فلور پر تجربے سےسیکھنے اوران کاروں سے گہرائی سے واقفیت سے حاصل کیے تھے کہ جن کے بارے میں انہوں نے پہلے صرف سنا تھا۔

ایک اور انٹرن شوتا جوشی، جو مدھیہ پردیش سے منتقل ہوئی ہیں، اس وقت ٹیک مہندرا میں ایسوسی ایٹ سافٹ ویئر انٹرن کی حیثیت سے مصروف ہیں۔ انھوں نے اُن نئے ٹولز اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتایا جو وہ سیکھ رہی ہیں، جن میں ایس کیو ایل، اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ واچ اور انالیٹکس شامل ہیں۔ 12 ماہ کی انٹرن شپ مکمل کرنے کے بعد ان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، انھوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کے ذریعے انمول تجربہ حاصل کرنے کے بعد، وہ کسی بھی معروف کمپنی میں کل وقتی پوزیشن حاصل کرنے کی امید کرتی ہیں۔ وہ یہ بھی مانتی ہیں کہ ایک معروف کثیر القومی کمپنی میں کام کرنے کا تجربہ ان کے روزگار کے امکانات کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا۔

تکنیکی ، پالیسی اور عمل سے متعلق سوالات کو وزارت کے تکنیکی شراکت دار بی آئی ایس اے جی کے ساتھ ساتھ ایم سی اے کی پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم نے بھی حل کیا۔ اوپن ہاؤس میں حصہ لینے والے ایم سی اے کے سینئر عہدیداروں، جنہوں نے ایک اہم پینلسٹ کے طور پر خدمات انجام دیں، نے پی ایم آئی ایس پورٹل کو نیویگیٹ کرنے اور انٹرن شپ کے لیے اسٹریٹجک انتخاب کرنے کے لیے امیدواروں کو قیمتی رہنمائی فراہم کی ۔ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ پورٹل کی جدید خصوصیات کو ان مواقع کا انتخاب کرنے کے لیے استعمال کریں جو ان کے تعلیمی پس منظر کے مطابق ہوں ، ساتھ ہی نئے موضوعات اور مختلف مقامات کا  بھی بغور جائزہ لیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ امیدواروں کو منفرد تجربات حاصل کرکے اپنے پیشہ ورانہ اہداف کومتوازن کرنا چاہیے، مختلف ثقافتوں کا جائزہ لینا چاہیے اور اپنے کیریئر کے امکانات میں اضافہ کرنا چاہیے اور اس طرح انٹرن شپ پروگرام کے ذریعہ پیش کردہ سیکھنے کے بے مثال مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ہر ہفتے ایم سی اے کے زیر اہتمام اوپن یہ ہاؤس سیشن، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو اپنے سوالات کو حقیقی وقت میں حل کرنے ، صنعت کے ماہرین اور پی ایم آئی ایس انٹرنز کے ساتھ مشغول ہونے اور پورٹل کی خصوصیات کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔

***

ش ح۔ ک ح۔م الف

U-9108


(Release ID: 2116106) Visitor Counter : 42