وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ تعلیم نے "بالپن کی نظموں کی پہل: چھوٹے بچوں کے لیے بھارتی نظموں کو دوبارہ بحال کرنا" کا آغاز کیا

Posted On: 25 MAR 2025 6:21PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی )2020، کثیر لسانیت کی طاقت اور ابتدائی تعلیم میں بچوں کی زبانوں کو شامل کرنے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ عالمی اور اعلیٰ معیار کی ابتدائی بچپن کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ این ای پی 2020 کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ (DOSE&L)، وزارتِ تعلیم نے بھارتی سیاق و سباق کے لیے موزوں مواد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام بھارتی زبانوں اور انگریزی میں نرسری نظموں کا ایک مجموعہ تیار کرنے کے لیے "بالپن کی نظموں کی پہل: چھوٹے بچوں کے لیے بھارتی نظموں کو دوبارہ بحال کرنا" شروع کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد یہ ہے کہ چھوٹے بچے اپنی مادری زبان میں آسانی سے سمجھی جانے والی اور لطف اندوز نظموں کے ذریعے، اپنے ارد گرد کی دنیا سے واقف ہو کر زندگی کے ابتدائی مراحل میں بہتر سیکھ حاصل کر سکیں۔

اس پہل کو آگے بڑھانے کے لیے، DOSE&L، اور MyGov کے تعاون سے "بالپن کی نظموں کی پہل: چھوٹے بچوں کے لیے بھارتی نظموں کو دوبارہ بحال کرنا" میں شراکت داری کے لیے دعوت دے رہا ہے۔ اس مقابلے کے شرکاء تین زمرے کے تحت عوامی ادب میں مشہور موجودہ نظمیں (مصنف کے نام کا ذکر کرتے ہوئے ) یا نئی تخلیق کردہ دلچسپ نظمیں بھی ارسال کر سکتے ہیں۔

  • پری پرائمری (عمر 3-6)
  • گریڈ 1 (عمر 6-7)
  • گریڈ 2 (عمر 7-8)

اندراج تمام ہندوستانی زبانوں (بھارتیہ بھاشا)، ساتھ ہی انگریزی  میں مدعو کیے جاتے ہیں اور ان میں علاقائی نظمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں جو ہندوستانی تناظر میں ثقافتی اہمیت رکھتی ہیں۔ مقابلہ26مارچ 2025 سے22 اپریل 2025 تک MyGov ویب سائٹ (https://www.mygov.in /) پر جاری ہے۔ شرکت کے لیے کوئی داخلہ فیس نہیں ہے۔ مقابلے کی دیگر تفصیلات MyGov ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

***

ش ح-  ف خ ۔ خ م

UR No. 8899


(Release ID: 2115066) Visitor Counter : 27