امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے
ترقی یافتہ، پرامن اور متحد بھارت کی تعمیر کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کی ایک بڑی فتح
مودی حکومت کی متحد کرنے والی پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کو ختم کر دیا ہے
حریت سے وابستہ دو تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا
Posted On:
25 MAR 2025 5:43PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا، مودی حکومت کی متحد پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کو ختم کر دیا ہے۔ حریت سے وابستہ دو تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ بھارت کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ایسے تمام گروہوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور علیحدگی پسندی کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں۔ امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ترقی یافتہ، پرامن اور متحد بھارت کی تعمیر کے وژن کی ایک بڑی فتح ہے۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8894
(Release ID: 2115006)
Visitor Counter : 24