صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند اوڈیشہ میں؛ بھگوان نیلامادھو مندر میں درشن کیا اور بھارتیہ بسواباسو شبر سماج کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 24 MAR 2025 6:10PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو آج سہ پہر (24 مارچ 2025) رائے پور، چھتیس گڑھ سے بھونیشور، اوڈیشہ پہنچیں۔

صدر جمہوریہ نے بھونیشور سے نیا گڑھ کا سفر کیا اور بھگوان نیل مادھو مندر میں درشن اور پوجا کی۔ بعد میں انھوں نے کلیا پلی میں بھارتیہ بسواباسو شبر سماج کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔

کلیا پلی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس علاقے کے قدرتی نظارے بہت دلکش ہیں۔ یہ ایک مقبول سیاحتی مقام بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس علاقے میں انفراسٹرکچر کی ترقی سیاحوں اور زائرین کو راغب کرے گی۔ اس سے علاقے کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ انھوں نے سب سے زور دے کر کہا کہ وہ اس جگہ اور علاقے کی ترقی میں اپنا تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ زراعت، دستکاری، سیاحت وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں نیا گڑھ کے امکانات کو شکل دینے کے لیے ہر کسی کو آگے آنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ فطرت دوست طرز زندگی ہندوستانی ثقافت کی خصوصیت ہے۔ یہ قبائلی زندگی کا بھی ایک لازمی حصہ ہے۔ قبائلی بھائی بہن جنگلوں، درختوں وغیرہ کو دیوتا کے طور پر پوجتے ہیں۔ قبائلی عقائد کے مطابق ان کے آباؤ اجداد کی روحیں جنگل میں رہتی ہیں۔ یہ عقیدہ جنگل کے تحفظ کا عظیم منتر ہے۔

صدر نے کہا کہ حکومت قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو با اختیار بنانے اور ان کے فن اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ان کی خود انحصاری کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ انھوں نے ان سے کہا کہ وہ فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ رہیں اور ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اسکیمیں عوام کے تعاون اور شراکت سے ہی کامیاب ہوں گی۔

 

 

**

ش ح۔ ف ش ع

U: 8809


(Release ID: 2114622) Visitor Counter : 27