الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت 27 مارچ 2025 کو بنگلورو میں 'نینو الیکٹرانکس روڈ شو اور بھارت میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم پر کانفرنس' کی میزبانی کرے گی


بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والا یہ روڈ شو کوانٹم ٹیکنالوجی، نیورومورفک کمپیوٹنگ، اے آئی، آئی ٹی، الیکٹرانکس، اور مقامی نانو الیکٹرانکس میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرے گا

یہ روڈ شو اہم  فریقوں  کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا، جدت طرازی کو فروغ دے گا، اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے سرمایہ کاری کو راغب کرے گا

Posted On: 24 MAR 2025 2:56PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کا نینو ٹیکنالوجی انیشی ایٹیو ڈویژن، آئی آئی ایس سی بنگلور، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی کھڑگپور اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے اشتراک سے 27 مارچ 2025 کو نینو الیکٹرانکس روڈشو اور سیمینار "سیمی  کنڈکٹر ایکوسسٹم ان انڈیا" کا انعقاد کرے گا۔ یہ پروگرام  نیشنل سائنس سیمینار کمپلیکس، آئی آئی ایس سی بنگلور میں صبح 9 بجے سے شروع ہوگا۔ اس پہل  کا مقصد حکومت، صنعت، اکیڈمیز، اسٹریٹجک شعبوں، اسٹارٹ اپس اور وی سی ایکوسسٹم کے اہم  فریقوں  کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے تاکہ اس شعبے میں اختراع اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

جناب  ایس کرشنن، سکریٹری، وزارت  الیکٹرانکس  و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی)اس پروگرام  میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ مہمانانِ  ذی وقار  میں ابھیشیک سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی؛ ڈاکٹر شیوکمار کلیانارامن، سی ای او، انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن؛ اپتل شاہ، سینئر وی پی، اسٹریٹجی اور بزنس ڈیولپمنٹ، ٹاٹا الیکٹرانکس؛ انند رامامورتی، منیجنگ ڈائریکٹر، مائکرون؛ وی ناراینن، چیئر، اسرو شامل ہوں گے۔

ٹیکنالوجی کی نئی اختراعات پر روڈشو

یہ روڈشو مختلف موضوعات  کا احاطہ کرے گا، جن میں کوانٹم ٹیکنالوجی، نیورومورفک کمپیوٹنگ، آئی ٹی، ای آئی اور الیکٹرانکس میں مواقع، اور نینو الیکٹرانکس ٹیکنالوجی میں مقامی ترقیات کی نمائش شامل ہے۔ جناب ایس کرشنن، سکریٹری، وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "نینو ٹیکنالوجی روڈشو بھارت کی سیمی کنڈکٹر  میں خودانحصاری  کی جانب ایک بہت اہم قدم ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ملک بھر میں 6 آئی آئی ٹی اور انڈین  انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں نینو سائنس سینٹرز کی حوصلہ افزائی کی تاکہ سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں سائنسدانوں، ٹیکنالوجسٹس اور پیشہ ور افراد کی ایک مخصوص ٹیم تیار کی جا سکے۔ آج ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم ان ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشنز اور صنعتوں کو اکٹھا کریں جنہوں نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ تقریباً 50 ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشنز ہوں گی، 25 ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے جو خاص طور پر نینو الیکٹرانکس کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، 25 وینچر کیپیٹل کمپنیاں اور 25 مزید کمپنیاں بھی شریک ہوں گی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پروگرام  ان اقدامات میں سے پہلا ہوگا جو بھارت کو سیمی کنڈکٹر میں خودانحصاری  کی جانب لے جائے گا، جو وزیراعظم کی آتم نربھر بھارت کے ویژن کے مطابق ہوگا۔"

یہ روڈشو بھارت کے متحرک الیکٹرانکس اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا تاکہ وہ اپنی اختراعات کو دکھا سکیں اور وینچر کیپیٹل کمپنیوں کے ایک وسیع نیٹ ورک کے سامنے سرمایہ کاری کے لیے پیش کش کر سکیں تاکہ ترقی کو تیز کیا جا سکے۔

 بھارت کے  آتم نربھر بھارت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کے ساتھ ، یہ پہل  حکومت کی الیکٹرانکس  اختراع  اور مینوفیکچرنگ میں خودانحصاری  حاصل کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی  ہے۔ صنعت اور اکیڈمیز کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر، وزارت کا مقصد نینو الیکٹرانکس کے شعبے میں اختراعات اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک کامیاب ایکوسسٹم کا قیام ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8785)


(Release ID: 2114490) Visitor Counter : 26