صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Posted On: 23 MAR 2025 8:41PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہر سال 24 مارچ کو منائے جانے والے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:-

”تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر، میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے زیراہتمام قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کے ذریعے عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے چلائی جانے والی ملک گیر مہم کی تعریف کرتی ہوں۔

اس سال تپ دق کے عالمی دن کا موضوع ”جی ہاں، ہم ٹی بی کو ختم کر سکتے ہیں: عہد، سرمایہ کاری اور نتیجہ“ اس سمجھ کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے متحد اور مربوط عالمی کوشش کی ضرورت ہے۔ ٹی بی کا خاتمہ ایک قومی اور عالمی صحت کا چیلنج ہے۔ اس متعدی بیماری نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو سماجی اور معاشی طور پر متاثر کیا ہے۔ ٹی بی کے خاتمے کے لیے ہماری متحدہ کوششوں اور قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت آگاہی مہم کے نتیجے میں گزشتہ دہائی کے دوران ملک میں ٹی بی کے معاملوں میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ میں قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کی اس شاندار کامیابی کی تعریف کرتی ہوں۔

میں تمام اسٹیک ہولڈروں اور شرکا سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اجتماعی طور پر کام کریں اور ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنائیں“۔

 

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-03-2025

U: 8746

 


(Release ID: 2114213) Visitor Counter : 36