نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لکھنؤ میں ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کے دوران ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ سائیکلنگ نہ صرف صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ کردار کی تعمیر بھی کرتی ہے


ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے لکھنؤ میں ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کے دوران 500 سے زیادہ سائیکل سواروں کی قیادت کی۔ پیرا اولمپئین نتیش کمار، منیشا رامداس نے موٹاپے سے لڑنے کی مہم کی حمایت کی

Posted On: 23 MAR 2025 3:52PM by PIB Delhi

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے لکھنؤ میں ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کے دوران 500 سے زیادہ سائیکل سواروں کی قیادت کی۔ پیرا اولمپئین نتیش کمار، منیشا رامداس نے موٹاپے سے لڑنے کی مہم کی حمایت کی۔

 

 

موٹاپے سے لڑنے اور صحت مند اور فعال طرز زندگی میں شامل ہونے کے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ”سائیکل چلانے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ کردار بھی بنتا ہے۔“

مرکزی وزیر کھیل نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے سینیئر عہدیداروں اور مائی بھارت انیشئیٹو اینڈ فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) کے ممبران کے ساتھ میرین ڈرائیو (سماجک پریورتن استھل) سے سمتا مولک چوراہا اور وہاں سے 1090 چوراہا تک 3 کلومیٹر کی سائیکلنگ مکمل کی۔

 

 

لکھنؤ میں ایس اے آئی کے نیتا جی سبھاش ریجنل سینٹر کے زیر اہتمام، سائیکلنگ ڈرائیو میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں اور مقامی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (این سی او ای) کے 100 سے زائد ایتھلیٹس کا زبردست جوش و خروش دیکھا گیا جنھوں نے سائیکلنگ ڈرائیو سے قبل زمبا پرفارمنس میں بھی شرکت کی۔

 

 

سائیکل ریلی کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک بھر میں موٹاپے سے لڑنے اور فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معمولات میں سائیکلنگ کو شامل کریں۔

”سائیکل چلانے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ کردار بھی بنتا ہے، اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہماری قوم کے مستقبل کی تشکیل ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف نقل و حمل کا ایک طریقہ ہے بلکہ ایک صحت مند، زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ آئیے ہم سب فٹنس کو ترجیح دیں کیونکہ ایک صحت مند نوجوان خوشحال ریاست اور ملک کی طاقت ہے،“ انھوں نے کہا۔

 

 

کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر مملکت، اتر پردیش حکومت، جناب گریش چندر یادو نے کہا: ”فٹنس ایک مضبوط اور متحرک معاشرے کی بنیاد ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو زندگی میں جسمانی اور ذہنی طور پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم نظم و ضبط، محنت اور تندرستی کی اقدار کو اپنائیں۔“

دہلی میں، ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ میں پیرس پیرا اولمپکس کے پیرا بیڈمنٹن میڈلسٹ نتیش کمار اور منیشا رامداس کی موجودگی دیکھی گئی۔ یہ ایتھلیٹس جاری کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 میں شرکت کے لیے دہلی میں تھے۔ ’سویم‘ کی بانی، کے آئی پی جی 2025 کی آفیشل ایکسیبلٹی پارٹنر محترمہ سمینو جندال بھی شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔ نتیش، منیشا اور محترمہ جندال نے اس تقریب کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جسے پی ای ایف آئی کی حمایت حاصل تھی اور اس میں 600 سے زیادہ لوگوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔

ممبئی میں، ایشیائی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو کھلاڑی کشور جینا نے خوبصورت اکسا بیچ پر سائیکلنگ موومنٹ میں حصہ لیا۔

اب تک، ملک گیر سائیکلنگ ڈرائیو کا انعقاد 5000 مقامات پر کیا جا چکا ہے جس میں تقریباً 2 لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔ یہ تحریک ملک بھر میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ماحول دوست طریقوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔ یہ پہل متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سائیکلنگ کے شوقینوں، کھلاڑیوں، کوچوں، کھیلوں کے سائنس کے ماہرین اور دیگر لوگوں کی شرکت کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

 

 

اس سے قبل، سائیکلنگ ایونٹ میں ہندوستانی فوج کے جوانوں، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور کھیلوں کے نامور ستاروں جیسے لولینا بورگوہین، سنگرام سنگھ، شینکی سنگھ، نیتو گھنگھاس، سویٹی بورا، پیرس پیرا اولمپکس کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی روبینہ فرانسس اور سمرن شرما (پیرا ورلڈ چیمپئن) کے علاوہ راہول بوس، امیت سیال اور گل پناگ جیسی مشہور شخصیات نے حصہ لیا۔

سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، مائی بائکس اور مائی بھارت کے ساتھ مل کر، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کی طرف سے ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تقریبات بیک وقت ملک بھر میں ایس اے آئی علاقائی مراکز، نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (این سی او ای) اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سی) میں منعقد کی جاتی ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-03-2025

U: 8743

 


(Release ID: 2114200)