بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل راشٹرپتی بھون میں امرت ادیان کے ادیم اتسو تقریب میں شرکت کریں گی
مارچ 20 سے 30 مارچ 2025 تک امرت ادیان میں چھوٹے اور متوسط انٹرپرائزز (ایم ایس ایمیز) کی تقریب منعقد ہوگی
Posted On:
19 MAR 2025 2:47PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت 20 مارچ 2025 سے 30 مارچ 2025 تک راشٹرپتی بھون میں "اُدیم اتسو" کا انعقاد کر رہی ہے، ملک بھر میں ایم ایس ایمیز کے جذبے کو منانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے ، جس کا مقصد ایم ایس ایمیز کو بااختیار بنانا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس طرح راشٹرپتی بھون میں بھارت کے درخشاں ورثے کو اپنے شہریوں کے قریب لایاجارہا ہے۔
اس موقع پر صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اس تقریب میں شرکت کریں گی اور 20 مارچ 2025 کو راشٹرپتی بھون میں وزارت کے افسران کی موجودگی میں اتسو کا دورہ کریں گی۔
تقریب کی اہم جھلکیاں:
- سات پویلین متنوع مصنوعات کے حصوں کی نمائش کریں گے،جس میں ورثہ اور دستکاری، آرگینک اور زرعی پر مبنی مصنوعات، گرین ایم ایس ایمیز ٹیکنالوجیز، خواتین کاروباری، پی ایم وشوکرما اور قبائلی صنعت کار، کھادی اور دیہی صنعتیں (اے پی آر اے ٹی آئی ایم)، اور ایم ایس ایم ای بزنس سپورٹ پویلین شامل ہیں۔
- تقریباً 60 سٹالز، جن میں دستکاروں اور کاروباری افراد کی مصنوعات فروخت اور نمائش کے لیے رکھی جائیں گی ۔
- ایم ایس ایم ای اور قبائلی صنعت کاروں کی وزارت کی پی ایم وشوکرما اسکیم کو اجاگر کرنے والا ایک خاص پویلین ،ٹول کٹس اور لائیو مٹی کے برتنوں کی نمائش کے ساتھ اسکیم کے تحت آنے والے تجارت کو نمائش کرے گا۔
- اضافی پرکشش مقامات میں کھانے کے اسٹالز شامل ہیں جو مختلف قسم کے کھانے، اے آر ، وی آر تجربات، اور روایتی دستکاری پیش کرتے ہیں۔ چندریان کا ایک ماڈل لوگوں کی مرکزی توجہ کا حصہ ہوگا جو ایک گہرے تجربے کو یقینی بنائے گا۔
- ہنر سنگیت، نکڑ ناٹک، ساڑی ڈریپنگ سیشنز، اور راجستھانی پپٹ میکر کی نمائش اور مظاہرے جیسی سرگرمیاں اس تقریب میں مزید رونق اور دلکشی پیدا کریں گے۔
اتسو عوام کے لیے 20 مارچ 2025 سے 30 مارچ 2025 تک صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ داخلہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا (جو نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے)۔ آن لائن اور مفت بکنگ درج ذیل سائٹ سے کی جاسکتی ہے۔
https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/plan-visit/amrit-udyan/rE/mO
***********
( ش ح۔م م ع۔م ر)
U.No.8510
(Release ID: 2112754)
Visitor Counter : 45