وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے بعد انکم ٹیکس بل 2025 کے التزامات پر انکم ٹیکس کے قواعد اور متعلقہ فارموں کے بارے میں متعلقین سے معلومات طلب کیں
سی بی ڈی ٹی نے متعلقین کے لیے او ٹی پی پر مبنی توثیق کے عمل کے ذریعے اِن پٹ جمع کرانے کے لیے ای-فائلنگ پورٹل پر ایک یوٹیلیٹی لانچ کی ہے
Posted On:
18 MAR 2025 3:11PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس بل، 2025 کے حوالے سے، جو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا اور اس وقت تفصیلی غور و فکر کے لیے سلیکٹ کمیٹی کے زیر غور ہے، اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بل کے التزامات پر اپنی تجاویز پیش کرتے رہیں، جسے مرتب کرکے سلیکٹ کمیٹی کو اس کے جائزے کے لیے بھیجا جائے گا۔
اس کو آسان بنانے کے لیے ای فائلنگ پورٹل پر ایک یوٹیلیٹی لانچ کی گئی ہے، جس تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
https://eportal.incometax.gov.in/iec/foservices/#/pre-login/ita-comprehensive-review
مندرجہ بالا لنک ای فائلنگ پورٹل پر 08.03.2025 سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے لائیو اور قابل رسائی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز اپنا نام اور موبائل نمبر درج کرکے اپنے اِن پٹ جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد او ٹی پی پر مبنی توثیق کا عمل ہوتا ہے۔
تمام تجاویز میں واضح طور پر انکم ٹیکس رولز ، 1962 (بشمول مخصوص سیکشن، ذیلی سیکشن، شق، قاعدہ، ذیلی قاعدہ یا فارم نمبر) کی متعلقہ شق کی وضاحت کرنی چاہیے جس سے سفارشات مذکورہ بالا چار زمروں سے متعلق ہے۔
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے جامع جائزے کے مطابق، اِن پٹ اکٹھا کرنے اور متعلقہ انکم ٹیکس کے قواعد و ضوابط اور فارموں کو آسان بنانے پر کام کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس پہل کا مقصد وضاحت کو بڑھانا، تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا اور متروک قوانین کو ختم کرنا ، ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ٹیکس کے عمل کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔ مزید برآں، قواعد و ضوابط کو ہموار کرنے کا مقصد ٹیکس کی تعمیل کو آسان بنانا ، ٹیکس دہندگان کی سمجھ اور فائلنگ میں آسانی کو بہتر بنانا ، انتظامی بوجھ اور غلطیوں کو کم کرنا اور شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
وسیع تر مشاورتی عمل کے حصے کے طور پر، قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی مندرجہ ذیل چار زمروں میں اسٹیک ہولڈرز سے رائے اور تجاویز طلب کرتی ہے۔
- زبان کو آسان بنانا
- قانونی چارہ جوئی میں کمی
- تعمیل کے بوجھ میں کمی
- ازکار رفتہ/فرسودہ قوانین اور فارموں کی شناخت
*****
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8451
(Release ID: 2112524)
Visitor Counter : 10