مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کمیونیکیشنز ڈپارٹمنٹ نے جی-5انوویشن ہیکاتھون 2025 کے آغاز کا اعلان کیا


یہ چھ ماہ کا طویل پروگرام ہوگا جس کا مقصد5- جی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید پروٹو ٹائپس تیار کرنا ہے

یہ پروگرام رہنمائی، فنڈنگ ​​اورجی-5 یوز کیس لیبز تک رسائی فراہم کرے گا

شرکاء کو انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس(آئی پی آر) میں مدد کے ساتھ  کمرشیلائزیشن کے لیے اضافی مدد فراہم کی جائے گی

ہیکاتھون انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء، اسٹارٹ اپس اور پیشہ ور افراد کے لیے کھلا ہے

Posted On: 17 MAR 2025 9:04AM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز(ڈی او ٹی) نے 5- جی انوویشن ہیکاتھون 2025 کا اعلان کردیا ہے، یہ چھ ماہ کی پہل ہے جس کا مقصد سماجی اور صنعتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 5- جی سے چلنے والے اختراعی حل کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ طلباء، اسٹارٹ اپس، اور پیشہ ور افراد کے لیے کھلا، یہ پروگرام 100 سے زیادہ 5- جی یوز کیس لیبز تک رہنمائی، فنڈنگ ​​اور رسائی فراہم کرتا ہے، جو شرکاء کو بصیرت انگیزمعلومات کو توسیع پذیر ٹیکنالوجیز میں تبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ہیکاتھون کلیدی 5- جی ایپلی کیشنز پر توجہ مرکوز کرنے والی تجاویز کو مدعو کرتا ہے  جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے نیٹ ورک کی بحالی،  آئی او ٹی - فعال حل، 5- جی براڈکاسٹنگ، اسمارٹ ہیلتھ، زراعت، صنعتی آٹومیشن، نان ٹیریسٹریل نیٹ ورکس (این ٹی این) ،ڈی 2 ایم، وی 2ایکس ، اور کوانٹم کمیونیکیشن شامل ہیں۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 5-جی خصوصیات جیسے نیٹ ورک سلائسنگ، کوالٹی آف سروس(کیو او ایس) اور کال فلو کے منظرناموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ہیکاتھون شرکاء کو اپنی اختراعات کو اگلی سطح  تک لے جانے میں مدد کے لیے معاون وسیع طریقہ کار پیش کرتا ہے۔ شرکاء کو اپنے آئی پی اثاثوں کو تجارتی بنانے کے لیے آئی پی آر فائلنگ میں مدد ملے گی۔

پروگرام کی ساخت اور ٹائم لائن

ہیکاتھون کئی مراحل میں سامنے آئے گا، ہر ایک کو تجویز پیش کرنے سے لے کر حتمی تشخیص تک خیالات کی پرورش اور نشوونما کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ تجویز پیش کرنے کا ہے،جو شرکاء کو اپنے جامع خیالات پیش کرنے کی دعوت دیتا ہے، ان کے مسئلے کے بیان، مجوزہ حل، اور متوقع اثرات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ ہر ادارے کو یہ موقع ملے گا کہ وہ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن(ڈی او ٹی) کی اسکریننگ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ تجاویز کی سفارش کرے، اور علاقائی کمیٹیاں مزید جانچ کے لیے بہترین اندراجات کا انتخاب کریں گی۔

ایک بار جب تجاویز شارٹ لسٹ کرلی جائیں گی ،اس کے بعد علاقائی شارٹ لسٹنگ کے مرحلے کے تحت منتخب ٹیمیں (150-200 تجاویز) اپنے خیالات کو بڑھانے کے لیے رہنمائی حاصل کریں گی۔ سرفہرست 25-50 ٹیمیں پرگتی فیز تک پہنچیں گی، جہاں انہیں تین ماہ کی مدت (15 جون - 15 ستمبر 2025) کے دوران اپنی پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے ہر ایک 1,00,000 روپے کا بنیادی  فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ اس مرحلے کے دوران، شرکاء اپنے خیالات کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی، 5- جی یوز کیس لیبز تک رسائی، اور ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اگر کسی بھی حل کو آئی پی آر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، تو آئی پی آر فائلنگ کے لیے ضروری تعاون بڑھا دیا جائے گا۔

حتمی مرحلہ، تشخیص اور مظاہرے کا ہے،جوستمبر 2025 کے آخر میں ہوگا، جہاں ٹیمیں حکومت، اکیڈمیا (تعلیمی ادارے) اور صنعت کے 5-7 ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ایکسپرٹ ایویلیوایشن کمیٹی(ٹی ای ای سی) کو اپنے پروٹو ٹائپس پیش کریں گی۔ تشخیص چار کلیدی معیارات پر مبنی ہوگی: تکنیکی عمل درآمد (40فیصد)، اسکیل ایبلٹی اور مارکیٹ کی تیاری (40فیصد)، سماجی اور صنعتی اثرات (10فیصد)، اور نیاپن (10فیصد)۔

جیتنے والوں کا اعلان اکتوبر 2025 میں کیا جائے گا، جس میں سرفہرست ٹیمیں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2025 میں اپنی اختراعات کا مظاہرہ کریں گی، جو ملک کے سب سے باوقار ٹیک ایونٹس میں سے ایک ہے۔

ایوارڈز اور شناخت

فاتحین کو 5,00,000 1سرفہرست مقام کے لیے، 3,00,000 روپے رنر اپ کے لیے، اور 1,50,000 روپے دوسرے رنر اپ کے لیے اہم انعامات ملیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ، بہترین آئیڈیا اور سب سے زیادہ اختراعی  پروٹو ٹائپ کی خصوصی طور پرحوصلہ افزائی کی جائے گی ،جس کے تحت  ہر ایک کو 50,000 روپے ملیں گے ۔ 10 لیبز کو بہترین 5- جی یوز کیس کے لیے توصیفی سرٹیفکیٹ اور ایمرجنگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بہترین آئیڈیا کے لیے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

1.5 کروڑ روپے کے بجٹ سے تعاون یافتہ یہ پروگرام بنیادی فنڈنگ، آئی پی آر کی مدد، رہنمائی اور آپریشنل اخراجات کا احاطہ کرتا ہے۔ اس کا مقصد 50 سے زیادہ اسکیل ایبل 5- جی پروٹو ٹائپس تیار کرنا، 25سے زیادہ  پیٹنٹ تیار کرنا، تعلیمی ادارے-صنعت-حکومت کے تعاون کو مضبوط کرنا، اور اسٹارٹ اپ تخلیق کی حمایت کرنا ہے۔ اہم تاریخوں میں 15 مارچ سے 15 اپریل 2025 تک تجاویز جمع کرانا،یکم  اکتوبر 2025 کو حتمی فاتحین کا اعلان، اور ایک سخت ٹائم لائن شامل ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دو ہفتہ وار پیش رفت کی رپورٹس اور ایک مرکزی ٹریکنگ ڈیش بورڈ کے ذریعے سنگ میل کو پورا کیا جائے۔

5- جی انوویشن ہیکاتھون 2025 کو تعاون اور اختراع کو فروغ دے کر5- جی ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیب کی تحقیق اور مارکیٹ کے لیے تیار حل کی خلاکو پرکرکے ، ہیکاتھون 5- جی  انوویشن میں رہنمائی کرنے کے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔

 

مزیدتفصیلات کے لیے ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونی کیشنز ہینڈلز کو ملاحظہ کریں: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom

 

************

 

ش ح۔م ش۔ ج ا

 (U: 8339) 


(Release ID: 2111717) Visitor Counter : 21