صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہولی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
13 MAR 2025 6:38PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہولی کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’ہولی کے اس مبارک موقع پر، میں بھارت اور غیر ممالک میں سکونت پذیر تمام بھارتیوں کو مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتی ہوں۔
رنگوں کا تہوار ہولی، اپنے ساتھ خوشی اور جوش و خروش لے کر آتا ہے۔ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو پروان چڑھاتا ہے۔ ہولی کے متنوع رنگ کثرت میں وحدت کی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ تہوار بدی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ یہ ہمیں اپنے ارد گرد محبت اور مثبت طرز فکرکو عام کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔
خدا کرے رنگوں کا یہ تہوار ہماری زندگیوں کو مسرت اور خوشحالی سے معمور کردے۔ ‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8274
(Release ID: 2111296)
Visitor Counter : 23