وزیراعظم کا دفتر
ہندوستان-ماریشس کے مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
Posted On:
12 MAR 2025 3:03PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام جی،
دونوں ممالک کے مندوبین،
میڈیا کے تمام دوست
نمسکار، بونجور!
140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں ماریشس کے تمام شہریوں کو قومی دن کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے ماریشس کے قومی دن پر دوبارہ آنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس لیے میں وزیر اعظم نوین چندر رام غلام جی اور حکومت ماریشس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ساتھیو،
ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تعلقات نہ صرف بحر ہند سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہماری مشترکہ ثقافت، روایات اور اقدار سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ معاشی اور سماجی ترقی کی راہ میں ہم ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔ قدرتی آفت ہو یا کووڈ وبا، ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دفاع ہو یا تعلیم، صحت ہو یا خلا، ہم ہر شعبے میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ گزشہ دس سالوں میں ہم نے اپنے تعلقات میں بہت سی نئی جہتیں شامل کی ہیں۔ ترقیاتی تعاون اور صلاحیت سازی میں نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ماریشس کے پاس رفتار کے لیے میٹرو ایکسپریس، انصاف کے لیے سپریم کورٹ کی عمارت، آرام دہ قیام کے لیے سوشل ہاؤسنگ، اچھی صحت کے لیے ای این ٹی اسپتال، کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یو پی آئی اور روپےکارڈ ، کفایتی اور بہتر معیارکی ادویات کے لیے جن اوشدھی کیندر، ایسےکئی لوگوں پر مرکوز اقدامات ہیں، جنہیں ہم نے بروقت مکمل کیا ہے۔ ’اگالیگا‘ میں بہتر رابطے نے سائیکلون ’چیدو‘ سے متاثرہ لوگوں تک انسانی امداد کی تیز تر فراہمی کو ممکن بنایا۔ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں۔ حال ہی میں ہم نے ’کاپ مالیرے‘ ایریا ہیلتھ سینٹر اور 20 کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں، وزیر اعظم کے ساتھ ’’اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن‘‘ کو ملک کے نام وقف کرنے کی سعادت حاصل ہوگی۔
ساتھیو،
آج، وزیر اعظم نوین چندر رام غلام اور میں نے ہندوستان-ماریشس شراکت داری کو ’توسیعی اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان ماریشس میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ یہ ماریشس کے لیے مدر آف ڈیموکریسی کا تحفہ ہوگا۔ ماریشس میں 100 کلومیٹر طویل پانی کی پائپ لائن کو جدید بنانے کا کام کیا جائے گا۔ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کے دوسرے مرحلے میں 500 ملین ماریشین روپے کے نئے پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ اگلے پانچ سالوں میں ماریشس کے 500 سرکاری ملازمین کو ہندوستان میں تربیت دی جائے گی۔ ہم نے باہمی تجارت کو مقامی کرنسی میں طے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ساتھیو،
وزیراعظم اور میں اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کا اہم حصہ ہیں۔ آزاد، کھلا، محفوظ، اور محفوظ بحر ہند ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔ ہم ماریشس کے خصوصی اقتصادی زون کی حفاظت میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس تناظر میں کوسٹ گارڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ماریشس میں پولیس اکیڈمی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ سینٹر کے قیام میں ہندوستان مدد کرے گا۔ وائٹ شپنگ، بلیو اکنامی اور ہائیڈروگرافی پر تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔ ہم چاگوس کے حوالے سے ماریشس کی خودمختاری کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ ہم کولمبو سیکورٹی کانکلیو، انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن اور انڈین اوشین کانفرنس جیسے فورمز کے تحت تعاون میں اضافہ کریں گے۔
ساتھیو،
لوگوں کے درمیان تعلقات ہماری شراکت داری کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں، ڈیجیٹل صحت، آیوش مراکز، اسکولی تعلیم، ہنر مندی اور نقل و حرکت میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ہم انسانی ترقی کے لیے اے آئی اور ڈی پی آئی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ماریشس کے لوگوں کے لیے ہندوستان میں چار دھام یاترا اور رامائن ٹریل کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گرمٹ ورثے کے تحفظ اور فروغ پر زور دیا جائے گا۔
ساتھیو،
خواہ چاہے وہ گلوبل ساؤتھ ہو، بحر ہند ہو یا افریقی براعظم، ماریشس ہمارا اہم شراکت دارہے۔ دس سال پہلے، وژن ساگر، یعنی ’’علاقے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘‘ کی بنیاد یہاں ماریشس میں رکھی گئی تھی، ہم نے اس پورے خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے ساگر کے وژن لے کر چلے ہیں۔ آج اس کو آگے بڑھاتے ہوئے،میں یہ کہنا چاہوں گا کہ گلوبل ساؤتھ کے لیے ہمارا وژن رہے گا، ساگر سے آگے بڑھ کر مہاساگر یعنی ’’علاقوں کے آس پاس کی حفاظت اور ترقی کےلیے باہمی اور مجموعی پیش رفت‘‘ہوجائے گا۔ اس میں ترقی کے لیے تجارت، پائیدار ترقی کے لیے صلاحیت سازی اور مشترکہ مستقبل کے لیے باہمی تحفظ کاجذبہ پنہاں ہے۔ اس کے تحت ٹیکنالوجی کا اشتراک، رعایتی قرض اور مالی معاونت کے ذریعے تعاون فراہم کیا جائے گا۔
عالیجناب،
ایک بار پھر، ماریشس سے ملے، اپنائیت بھرے استقبال کے لیے میں آپ کا اور ماریشس کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آپ کو ہندوستان آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم ہندوستان میں آپ کے استقبال کے منتظر رہیں گے۔
بہت بہت شکریہ۔
******
UR-8195
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
(Release ID: 2110793)
Visitor Counter : 20