وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ماریشس میں بھارتی  برادری  سے خطاب کیا


جب بھی میں ماریشس آتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے ہی لوگوں کے بیچ ہوں: وزیراعظم

ماریشس کے عوام اور حکومت نے مجھے اپنا سب سے بڑا شہری اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اس فیصلے کو نہایت احترام کے ساتھ قبول کرتا ہوں: وزیر اعظم

یہ صرف میرے لیے اعزاز نہیں ہے، یہ بھارت  اور ماریشس کے درمیان تاریخی  تعلقات  کا اعزاز ہے: وزیر اعظم

ماریشس ایک ’ منی انڈیا‘ کی طرح ہے: وزیر اعظم

ہماری حکومت نے نالندہ یونیورسٹی اور اس کے جذبے کو  زندہ کیا ہے: وزیر اعظم

بہار کا مکھانہ جلد ہی دنیا بھر میں ناشتے کا حصہ بن جائے گا: وزیر اعظم

ماریشس میں بھارتی  برادری  کی ساتویں نسل کو او سی آئی کارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: وزیر اعظم

ماریشس صرف ایک شراکت دار ملک نہیں ہے۔ ہمارے لیے ماریشس ایک خاندان ہے: وزیراعظم

ماریشس بھارت کے ساگر وژن کے مرکز میں ہے: وزیر اعظم

جب ماریشس ترقی کرتا ہے، تو  بھارت سب سے پہلے جشن منا تا  ہے:  وزیر اعظم

Posted On: 11 MAR 2025 9:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب   نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں  بھارتی  برادری اور  بھارت  کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔  اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت  بھارتی  برادری نے پرجوش  طریقے سےشرکت  کی  ۔  اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

 اس تقریب میں وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، وزیر اعظم رام گولام نے اعلان کیا کہ ماریشس اپنے قومی دن کی تقریبات کے دوران  بھارت  کے وزیر اعظم کو اپنے اعلی ترین شہری اعزاز ’گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین ]جی سی ایس کے[‘سے نوازے گا ۔  وزیر اعظم نے اس غیر معمولی اعزاز کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم کا ان کی گرمجوشی اور دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان متحرک اور خصوصی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا ۔  ایک خاص انداز میں ، انہوں نے وزیر اعظم رام گولام اور ان کی اہلیہ محترمہ وینا رام گولام کو او سی آئی کارڈ سونپے ۔  ماریشس کے عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مشترکہ تاریخی سفر کو یاد کیا ۔  انہوں نے ماریشس کی آزادی کے لیے لڑنے والے سر شیو ساگر رام گولام  ، سر انیرود جگناتھ ، منی لال ڈاکٹر اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ موریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔  مشترکہ ورثے اور خاندانی روابط پر روشنی ڈالتے ہوئے جو دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کی بنیاد بناتے ہیں ، وزیر اعظم نے  اس کی تعریف کی کہ کس طرح ماریشس میں بھارت  نژاد  لوگوں  نے اپنی ثقافتی جڑوں کومحفوظ اور پروان چڑھایا ہے۔  ان  تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ماریشس کے لیے ایک خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس کے تحت ماریشس میں بھارتی برادری  کے لوگوں کی ساتویں نسل کو او سی آئی کارڈ دستیاب کرائے جا سکتے ہیں ۔  وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت  گرمیتیا کی میراث کو پروان چڑھانے کے لیے کئی اقدامات کی حمایت کرے گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو ماریشس کا قریبی ترقیاتی شراکت دار بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت -ماریشس کے خصوصی تعلقات نے  بھارت  کے ساگر ویژن اور عالمی جنوب  کے ساتھ اس کی وابستگی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ آب و ہوا کی تبدیلی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے بین الاقوامی شمسی اتحاد اور عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد کے اقدامات میں ماریشس کی شراکت داری کو سراہا ۔ اس تناظر میں ، وزیر اعظم نے ایک پیڑ ماں کے نام (پلانٹ 4 مدر) پہل پر بھی روشنی ڈالی جس کے تحت انہوں نے تاریخی سر شیوساگر رام گلام  بوٹینیکل گارڈن میں ایک پودا لگایا ۔ وزیر اعظم کا مکمل خطاب یہاں دیکھا جا سکتا ہے ۔


اس تقریب میں اندرا گاندھی سینٹر فار انڈین کلچر (آئی جی سی آئی سی) مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ (ایم جی آئی) اور انا ّمیڈیکل کالج کے فنکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ ایک دلکش ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا ۔

*****

 

 

ش ح۔  ک ح ۔رض

U.N. 8165


(Release ID: 2110657) Visitor Counter : 8