صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے ایمس، بھٹنڈہ کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 11 MAR 2025 5:56PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 مارچ، 2025) ایمس، بھٹنڈہ کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ شہریوں کے لیے ایمس کا مطلب بہترین اور سستا علاج ہے اور طلبا کے لیے ایمس کا مطلب ہے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے اچھی سہولیات۔ سستی قیمت پر بہترین صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے اور طبی میدان میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے، ملک میں کئی ایمس قائم کیے گئے ہیں۔

 

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایمس جیسے باوقار اداروں کو علاج کے ساتھ تحقیق اور اختراع میں سب سے آگے رہنا چاہیے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایمس، بھٹنڈہ 750 بستروں کے ساتھ اس خطے کے لوگوں کو بہت سے خصوصی اور سپر اسپیشلٹی محکموں کے ذریعے مکمل صحت کی دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ایمس، بھٹنڈہ کے تمام اسٹیک ہولڈروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تحقیق اور طبی خدمات کے ذریعے اسے طبی فضیلت کے علاقائی مرکز کے طور پر تیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی تحقیق کا مرکز عالمی اور مقامی صحت کے مسائل کو حل کرنے پر ہونا چاہیے۔

 

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ڈاکٹروں کو بہت اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اہلیت کے ساتھ ساتھ مہربانی اور ہمدردی جیسی انسانی اقدار کا حامل ہو۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس اخلاقی ذمے داری کو سمجھیں اور اس کے مطابق کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایک طبی پیشہ ور کے طور پر، وہ کئی بار بہت مشکل حالات سے گزریں گے۔ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انھیں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، مناسب طرز زندگی اپنائیں، یوگا کریں اور ورزش کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات انھیں ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند اور متحرک رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

 

 

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

********

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 8137


(Release ID: 2110568) Visitor Counter : 12