پارلیمانی امور کی وزارت
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پروگرام 2.0 ملک بھر کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے
Posted On:
11 MAR 2025 11:20AM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت، حکومت ہند نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) ویب پورٹل کے ایک اپ گریڈ ورژن جاری کیا ہے، جسے این وائی پی ایس2.0 کہا جاتا ہے۔ پچھلے ورژن کے برعکس، جو کہ تسلیم شدہ اداروں کے طلباء تک محدود تھا، این وائی پی ایس 2.0 معاشی حیثیت، جنس، ذات، مذہب، نسل، علاقہ اور جگہ سے قطع نظر ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ درج ذیل طریقوں سے اس میں شامل ہوا جاسکتا ہے:-
- اداروں کی شرکت: تمام تعلیمی ادارے پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کلاس VI سے XII تک کے طلباء کو ‘‘کشور سبھا’’ ذیلی زمرہ کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے اور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلباء کو ‘‘ترون سبھا’’ ذیلی زمرہ کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔
- گروپ شرکت: شہریوں کا ایک گروپ پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتا ہے۔
- انفرادی شرکت:ایک انفرادی شہری‘بھارتیہ ڈیموکریسی ان ایکشن’کے تھیم پر کوئز میں شامل ہوکر اس زمرے میں حصہ لے سکتا ہے۔
وزارت نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں میں اپنے کلیدی فریقوں کے درمیان این وائی پی ایس 2.0 میں شرکت کو سرگرم طور پر فروغ دیا ہے، بشمول کیندریہ ودیالیہ، جواہر نوودیا ودیالیہ اور یونیورسٹیوں/کالجوں، قومی سطح کے پلیٹ فارمز جیسے کہ انعامات کی تقسیم کے افعال اوران مقابلوں سے منسلک اورینٹیشن کورسز۔ مزید یہ کہ وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ تمام قانون ساز اسمبلیوں اور کونسلوں کو خط لکھ کر ان پر زور دیا ہے کہ وہ این وائی پی ایس ویب پورٹل پر شرکت میں اضافہ کریں، تاکہ جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے اثرات کو بڑھایا جائے، ڈسپلن کی صحت مند عادات کو فروغ دیا جائے،دوسروں کے نظریات کے تئیں قوت برداشت پیدا کی جائے اور شہریوں کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار کے بارے میں واقف کرایا جائے اور حکومت کے کام کاج، آئینی اقدار اور جمہوری طریقے سے اپنی زندگی گزارنے کے بارے میں ان کی معلومات میں اضافہ کیا جائے۔
یہ معلومات پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
********
ش ح۔ا ع خ۔ن ع
U-8082
(Release ID: 2110122)
Visitor Counter : 17