وزارت اطلاعات ونشریات
ویوز اینٹی پائریسی چیلنج
جدید حلوں کے ذریعے مواد کی تحفظ کو مضبوط بنانا
Posted On:
08 MAR 2025 12:35PM by PIB Delhi
جدید حلوں کے ذریعے مواد کی تحفظ کو مضبوط بنانا
تعارف
وویز (ڈبلیو اے وی ای ایس )اینٹی-پائریسی چیلنج ’’کریئیٹ ان انڈیا چیلنجز‘‘ کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے دور میں ڈیجیٹل مواد کی حفاظت کرنا ہے۔ جیسے جیسے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال بڑھ رہا ہے، ویسے ویسے پائریسی، غیر مجاز تقسیم، اور مواد میں رد و بدل جیسے چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں۔ یہ چیلنج فنگر پرنٹنگ اور واٹر مارکنگ ٹیکنالوجیز میں جدید حل تلاش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے، جس میں افراد، تحقیقی ٹیموں، اسٹارٹ اپس اور مستحکم تنظیموں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے اس مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں 1296 اندراجات موصول ہوئیں، جو ڈیجیٹل مواد کی سیکیورٹی میں گہری دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ کا یہ چیلنج ایک منفرد ’’ہب اینڈ اسپوک‘‘ پلیٹ فارم کا حصہ ہے، جو پورے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) سیکٹر کے انضمام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک ممتاز عالمی ایونٹ ہے جس کا مقصد عالمی ایم اینڈ ای انڈسٹری کی توجہ بھارت کی طرف مبذول کروانا اور اسے بھارتی میڈیا اور تفریحی شعبے اور اس کی صلاحیتوں سے جوڑنا ہے۔ یہ سمٹ 1 سے 4 مئی 2025 تک جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنز، ممبئی میں منعقد ہوگی اور چار اہم ستونوں پر مشتمل ہوگی:
براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ
اے وی جی سی ایکس آر جس میں اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ رئیلٹی شامل ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا اور اختراعات
فلمیں
ڈبلیو اے وی ای ایس اینٹی پائریسی چیلنج براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ کے زمرے میں آتا ہے، جو معلومات کے پھیلاؤ کے جدید طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ مواد کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کرتا ہے۔
’’کریئیٹ اِن انڈیا‘‘ یعنی بھارت میں تخلیق چیلنجز نے 73,000 سے زیادہ خواہشمند اور پیشہ ور تخلیق کاروں کی رجسٹریشن حاصل کی ہے، جو بھارت کے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ایکو سسٹم میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
مقاصد
یہ چیلنج فنگر پرنٹنگ اور واٹر مارکنگ ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں مقامی کمپنیوں کے ذریعے تیار کردہ اختراعی حلوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ دینے کا ہدف رکھتا ہے۔ مقامی اختراع کو فروغ دے کر، یہ چیلنج درج ذیل مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے:
- گھریلو کمپنیوں کو اپنے حل کی نمائش اور صنعت کی پہچان حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا۔
- نئی تکنیکوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا جو ڈیجیٹل میڈیا کی حفاظت اور ٹریس ایبلٹی کو بڑھاتی ہیں۔
- عملی ایپلی کیشنز کو فروغ دینا جو موجودہ میڈیا ورک فلو میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہو سکیں۔
- مواد کے تحفظ میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کی حمایت کرنا۔
اہلیت کا معیار
جمع کرانے کے زمرے
تشخیص کا معیار
ٹائم لائن
ایوارڈز اور پہچان
نتیجہ
ڈبلیو اے وی ای ایس اینٹی پائریسی چیلنج ڈیجیٹل مواد کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو فنگر پرنٹنگ اور واٹر مارکنگ ٹیکنالوجیز میں مقامی اختراعات کو فروغ دیتا ہے۔ کریئیٹ اِن انڈیا چیلنجز کے ایک حصے کے طور پر، اس نے غیر معمولی دلچسپی حاصل کی ہے، جو پائریسی اور غیر مجاز تقسیم کے خلاف جدید حلوں کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔
انڈسٹری کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کی حمایت کے ساتھ، یہ چیلنج نہ صرف انقلابی خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے بلکہ ایسے عملی حلوں کی راہ بھی ہموار کرتا ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کی سالمیت کو محفوظ بنا سکیں۔ جیسے ہی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ عالمی اور بھارتی متعلقین کو یکجا کرتا ہے، یہ چیلنج بھارت کی حیثیت کو میڈیا اور انٹرٹینمنٹ سیکیورٹی میں جدید ترین ترقیات کا مرکز بنانے میں مزید مستحکم کرتا ہے۔
حوالہ جات:
Kindly find the pdf file
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7980
(Release ID: 2109398)
Visitor Counter : 17