خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو خواتین کے عالمی دن کے جشن کی قیادت کریں گی


مورخہ 8 مارچ 2025 کو خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام‘‘ناری شکتی سے وکست بھارت’’ کے موضوع پر قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

افتتاحی اجلاس کے بعد اعلیٰ سطحی پینل بحث

تین تکنیکی سیشن کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ایس ٹی ای ایم ،کاروبار، کھیل، میڈیا اورحکمرانی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین لیڈرشرکت کریں گی

منفرد ڈیجیٹل میڈیا اور انٹرایکٹو زون میں رئیل ٹائم مباحثوں، ملٹی میڈیا نمائشوں اورقصہ گوئی کی پہل قدمیوں کے ذریعے ترقی پسند بھارت کی تعمیر میں خواتین کی خدمات کو ظاہر کیا جائے گا

Posted On: 06 MAR 2025 11:48AM by PIB Delhi

حکومت ہند 8 مارچ 2025 کو خواتین کا عالمی دن منائے گی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت(ایم ڈبلیو سی ڈی) نئی دہلی کے وگیان بھون میں ‘‘ناری شکتی سے وکست بھارت’’کے موضوع پر ایک قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو اس قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ انپورنا دیوی اور وزیرمملکت محترمہ ساوتری ٹھاکرنیز سینئر عہدیداران اور معزز مہمانان شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر   #SheBuildsBharat کے ذریعے میگا مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

اس تقریب میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کی خواتین افسران کے ساتھ ساتھ مائی بھارت رضاکار، آنگن واڑی ورکرز، آشا ورکرز، خود امدادی گروپ کے ممبران وغیرہ شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ مختلف وزارتوں اورمحکموں کی خواتین افسران کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ورلڈ بینک، یونیسیف، یو این ویمن، یو این ڈی پی، یو این ایف پی اے وغیرہ جیسے عالمی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔

افتتاحی سیشن کے بعد، ایک قیمتی اعلیٰ سطحی پینل بحث کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مذکورہ تقریب کے شانہ بہ شانہ تین تکنیکی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ایس ٹی ای ایم، کاروبار، کھیل، میڈیا اور حکمرانی سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین لیڈر شرکت کریں گی ۔

  1. ٹریل بلیزرز اور لیومنریز- خواتین کے عالمی دن کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی پر نظر اور پیش قدمی

اس سیشن میں ایس ٹی ای ایم، کاروبار، کھیل، میڈیا اور حکمرانی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین رہنماآئندہ نسلوں کو ترغیب دینے کے لیے اپنے تجربات شیئر کریں گی ۔

  1. خواتین کی طاقت سے استفادہ- مالی شمولیت میں پیش رفت

اس سیشن میں مالیاتی شمولیت،صنعت کاری اور معیشت میں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

  1. قیادت میں خواتین - پنچایت سے پارلیمنٹ تک

سیاسی قیادت کے ذریعے صنفی مساوات کو تیز کرنے کے لیے پالیسیوں اور فریم ورک پر ایک تفصیلی بحث۔

منفرد ڈیجیٹل میڈیا اور انٹرایکٹو زون میں رئیل ٹائم مباحثوں، ملٹی میڈیا نمائشوں اورقصہ گوئی کی پہل قدمیوں کے ذریعے ترقی پسند بھارت کی تعمیر میں خواتین کی خدمات کو ظاہر کیا جائے گا۔

اس کارروائی کو دوردرشن، ویب کاسٹ لنک، وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور عالمی بینک کے لائیو پر وسیع پیمانے پر رسائی اور مشغولیت کے لیے لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند، انقلاب انگیز پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔ جیسا کہ بھارت ترقی کی راہ پرآگے بڑھ رہا ہے ، تو ناری شکتی ایک خود انحصار اور خوشحال بھارت کا سنگ بنیاد رہے گی ۔

*************

(ش ح ۔ک ح۔ش ت(

U. No. 7891


(Release ID: 2108789) Visitor Counter : 36