وزیراعظم کا دفتر
جاپان – بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی کے وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
جاپانی وفد میں مینوفیکچرنگ، بینکنگ، ایئر لائنز، فارما سیکٹر، انجینئرنگ اور لاجسٹکس جیسے اہم شعبوں کے کارپوریٹ اداروں کے رہنما شامل تھے
وزیر اعظم مودی نے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے تئیں جاپان کی مضبوط عہدبندگی کی ستائش کی
Posted On:
05 MAR 2025 7:52PM by PIB Delhi
جاپان-بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی (جے آئی بی سی سی) کے ایک وفد جس میں 17 ارکان شامل ہیں اور اس کی قیادت اس کے چیئرمین جناب تاتسو یاسوناگا نے کی، آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وفد میں مینوفیکچرنگ، بینکنگ، ایئر لائنز، فارما سیکٹر، پلانٹ انجینئرنگ اور لاجسٹکس جیسے اہم شعبوں میں سرکردہ جاپانی کارپوریٹ اداروں کے سینئر رہنما شامل تھے۔
جناب یاسوناگا نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ وزیر اعظم کو ، ہندوستان-جاپان کاروباری کوآپریشن کمیٹی کے ساتھ جاپان-بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی کی آئندہ 48ویں مشترکہ میٹنگ کے بارے میں بتایا جو کہ 06 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہے۔ بات چیت میں اہم شعبوں پر احاطہ کیا گیا، جن میں ہندوستان میں اعلیٰ معیاری ، کم لاگت والی مینوفیکچرنگ، افریقہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ عالمی منڈیوں کے لیے مینوفیکچرنگ کو وسعت دینا، اور انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے کو بڑھانا، جیسے شعبے شامل تھے۔
وزیر اعظم نے بھارت میں جاپانی کاروبار کے توسیعی منصوبوں اور 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے تئیں ان کی ثابت قدمی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہنر مندی کے فروغ میں افزوں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جو کہ ہندوستان-جاپان باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7882
(Release ID: 2108648)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam