وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم،ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ مکھوا میں پوجا ارچنا کریں گے
Posted On:
05 MAR 2025 11:18AM by PIB Delhi
وزیراعظم، جناب نریندر مودی6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ صبح 9:30 بجے وہ ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ مکھوا کا درشن کریں گے اور پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد صبح 10:40 پر وہ ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ ساتھ ہی وہ ہرسل میں عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
اترا کھنڈ حکومت نے اس سال سرمائی سیاحتی پروگرام شروع کیا ہے۔ ہزاروں عقیدت مند گنگوتری، یمنوتری، کیدارناتھ اور بدری ناتھ کی سرمائی قیام گاہوں کا پہلے ہی دورہ کرچکے ہیں۔اس پروگرام کا مقصد مذہبی سیاحت کو تقویت بخشنا اور مقامی معیشت، ہوم اسٹے، سیاحت اور کارو بار وغیرہ کو فروغ دینا ہے۔
*******
UR-7832
(ش ح۔ ض ر۔ اش ق)
(Release ID: 2108358)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam