وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

گھاٹ کی صفائی کرنا، آشیرواد حاصل کرنا


مہا کمبھ 2025 کے بعد دوہری کوششیں

Posted On: 03 MAR 2025 7:30PM by PIB Delhi

پریاگ راج میں مہا کمبھ- 2025 میں آستھا اور روحانیت کا ایک بے مثال اجتماع دیکھا گیا، جس میں 66.30 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں گنگا،جمنا اور پرانیک سرسوتی کے مقدس سنگم میں ڈبکی گئے۔ 45 دنوں پر محیط یہ تقریب عقیدت اور ثقافتی ورثے کی علامت بن گئی۔

صفائی کے کارکنوں اور ریاستی حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں مہا کمبھ- 2025 نے گنگا کلیننگ ڈرائیو اور ماس کلیننگ انی شی ایٹیو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، جہاں بالترتیب 329 اور 19,000 افراد نے بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی کوششوں میں نئے معیارات قائم کئے۔ صفائی اور صفائی کے کارکنوں کی محنت کو سراہنے کے لیے ریاستی وزیر اعلیٰ نے اپریل 2025 سے شروع ہونے والی تنخواہ میں 16,000 اضافہ  اور10,000 روپے  روپے کا بونس کا اعلان کیا۔

عظیم تہوار کے اختتام کے ساتھ- توجہ ایک یکساں یادگار کام کی طرف مبذول ہو گئی ہے-شہر کی بحالی اور کمبھ علاقے کی قدیم حالت کو یقینی بنانا۔ تاریخ کے سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک کی میزبانی کے بعد مہا کمبھ سائٹ کی صفائی کے لیے ایک غیر معمولی کوشش کی ضرورت تھی۔ اس کو تسلیم کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے تیزی سے ایک جامع صفائی مہم شروع کی۔ کمبھ میلہ کے علاقے کو اس کی اصل پاکیزگی میں بحال کرنے کے لیے ایک خصوصی 15 روزہ صفائی مہم شروع کی گئی۔ صفائی کے ہزاروں کارکنوں نے، وقف رضاکاروں کے ساتھ، دریا کے کناروں، سڑکوں اور عارضی بستیوں کی صفائی کے بڑے چیلنج کو قبول کیا۔

جیسا کہ صفائی مہم جاری ہے، انتظامیہ اور ماہرین ماحولیات نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقدس پانیوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کا عہد کریں۔ صفائی مہم کی نگرانی کرنے والے ایک مقامی اہلکار نے تبصرہ کیا-’’مہا کمبھ ختم ہو سکتا ہے، لیکن اس کا ہمارے ماحول کے لیے صفائی اور تعظیم کا پیغام جاری رہنا چاہیے۔ یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے دریا صاف اور آلودگی سے پاک رہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034884.jpg

مہا کمبھ- 2025 کا کامیاب انعقاد صفائی کارکنوں سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی حکام کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ان کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے ان ’کرم یوگیوں‘ کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے پورے ایونٹ میں کمبھ کے علاقے کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 15,000 سے زیادہ صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور 2,000 '’گنگاسیوا دوت‘ نے دن رات کام کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مقدس ندیوں اور میلوں کے میدان بے داغ رہیں، جس سے’سوچھ کمبھ‘ کے عزم کو تقویت ملی۔

صرف فضلہ اکٹھا کرنے کے علاوہ، صفائی مہم نے کچرے کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے، عارضی انفراسٹرکچر کو ختم کرنے اور خطے کے ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کرکے خصوصی کوششیں کی گئیں:

  • عارضی بیت الخلاء کو ختم کاگیا:  میلہ کے لیے نصب 1.5 لاکھ سے زیادہ پورٹیبل بیت الخلاء کو منظم طریقے سے ہٹا دیا گیا ۔
  • کچرے کا مؤثر طریقے سے انتظام کیاگیا: کمبھ کے علاقے سے جمع ہونے والے کوڑے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے نینی کے بسوار پلانٹ میں پہنچایا گیا۔
  • ضروری بنیادی ڈھانچے کو بحال کیاگیا: کمبھ کے لیے نصب عارضی پائپ لائنوں اور اسٹریٹ لائٹس کو احتیاط سے ہٹا دیا گیا تھا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سائٹ کو اس کی اصل حالت میں واپس کر دیا گیا تھا۔
  • عارضی بستیاں ہٹائی گئیں: باباؤں اور زائرین کے لیے لگائے گئے خیموں اور پنڈالوں کو ختم کر دیا گیا، جس سے اس علاقے کی قدرتی خوبصورتی دوبارہ سے ابھرنے کا راستہ بنا۔

مہا کمبھ- 2025 کے کامیاب انعقاد نے ایونٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی استحکام میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ جیسے جیسے شہر معمول پر آ رہا ہے، اس تاریخی اجتماع سے سیکھے گئے اسباق مستقبل کے میگا ایونٹس کے لیے رہنما اصول کے طور پر کام کریں گے۔ صفائی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے لگن پریاگ راج اور اس کے مقدس دریاؤں کو آنے والی نسلوں کے لیے صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

نیز، یہاں تک کہ جب آخری عقیدت مند مقدس شہر سے روانہ ہوئے، ریاستی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ لوگ جو مہا کمبھ میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کرسکتے ہیں وہ اب بھی اس کے تقدس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایک منفرد پہل میں، فائر سروسز اور ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس کو تروینی سنگم سے مقدس پانی کو اتر پردیش کے تمام 75 اضلاع میں پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس مقدس پانی کے پانچ لاکھ لیٹر سے زیادہ کو مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا ہے، جس سے لوگ اپنے گھروں سے مہا کمبھ کی برکات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MD9H.jpg

اس اقدام کو ریاست بھر کی جیلوں تک بھی بڑھایا گیا، جہاں کمبھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی طور پر 90,000 سے زیادہ قیدیوں کو مقدس پانی میں نہانے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس طرح کی کوششیں شمولیت کے عزم کی مثال  پیش کرتی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ عقیدہ رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر ہر فرد تک پہنچ جائے، چاہے اس کے حالات کچھ بھی ہوں۔

آخر میں، مہا کمبھ صرف روحانی سنگم کے بارے میں نہیں تھا؛ یہ انسانی لچک، ذمہ داری، اور صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار ماحول کو برقرار رکھنے کے اجتماعی جذبے کا بھی ثبوت تھا۔ جیسے ہی عقیدت مند اپنے مقدس سفر کی یادیں لے کر جا رہے ہیں، پریاگ راج شہر پھر سے جوان ہو کر کھڑا ہے، اپنی بھرپور اور لازوال تاریخ کے اگلے باب کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

حوالہ جات

محکمہ اطلاعات اور رابطہ  عامہ (DPIR)، اتر پردیش حکومت

مہا کمبھ سیریز: 25/ فیچر

Kindly find the pdf file

****

ش ح۔  ظ ا

U.No: 7782


(Release ID: 2107897) Visitor Counter : 39