امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں منی پور کی سیکورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند، منی پور میں دیرپا امن کی بحالی اور اس سلسلے میں تمام تر ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے

وزیر داخلہ نے 8 مارچ 2025 سے منی پور کی تمام سڑکوں پر لوگوں کے لیے آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

جبری وصولی کے تمام معاملات میں سخت کارروائی جاری رکھی جائے

منی پور کی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ نامزد داخلی راستوں کے دونوں جانب باڑ لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے

منی پور کو منشیات سے مبرا بنانے کے لیے منشیات کے کاروبار میں ملوث پورے نیٹ ورک کو ختم کیا جانا چاہیے

Posted On: 01 MAR 2025 2:38PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں منی پور کی سیکورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں منی پور کے گورنر، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، آرمی کے ڈپٹی چیف، ایسٹرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور آسام رائفلز، سلامتی مشیر ، منی پور اور فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CR3_1960GKJ4.JPG

میٹنگ کے دوران، امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، منی پور میں دیرپا امن کی بحالی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام تر ضروری مدد فراہم کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_6901HZAN.JPG

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہدایت دی کہ 8 مارچ 2025 سے منی پور کی تمام سڑکوں پر لوگوں کے لیے آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ جو بھی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_69075OYB.JPG

جناب امت شاہ نے ہدایت دی کہ منی پور کی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ متعین کردہ داخلی مقامات کے دونوں جانب باڑ لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کو منشیات سے مبرا بنانے کے لیے منشیات کے کاروبار میں ملوث پورے نیٹ ورک کو ختم کیا جانا چاہیے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7706


(Release ID: 2107250) Visitor Counter : 16