سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی  جیو  اسپیشل  پالیسی 2022


’’ وکست بھارت  کے ہندوستان کے وژن کو طاقت دینا‘‘

Posted On: 27 FEB 2025 1:22PM by PIB Delhi

’’ہندوستانی جیو اسپیشل ماحولیاتی نظام کی جمہوریت کاری گھریلو اختراعات کو فروغ دے گی اور ہندوستانی کمپنیوں کو جدید جیو اسپیشل ٹیکنالوجیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ‘آتم نر بھر بھارت’کے خواب کو مکمل طور پر پورا کرتے ہوئے عالمی نقشہ سازی کے ماحولیاتی نظام میں مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔

-ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

تعارف

28 دسمبر 2022 کو حکومت ہند کی طرف سے نوٹیفائی  کی گئی  قومی جیو اسپیشل پالیسی، 2022، ایک بدلاؤ لانے والی  پالیسی ہے جس کا مقصد جیو اسپیشل  شعبے میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دینا ہے۔ سال 2035 تک چلنے والی   وژن کے ساتھ، پالیسی جیو اسپیشل اعداد و شمار تک رسائی کو آزاد اور جمہوری بنانے، جدت کو فروغ دینے اور حکمرانی   کاروبار اور تعلیمی اداروں میں اس کے وسیع پیمانے پر استعمال کو فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

بنیادی طور پر، یہ  پالیسی شہریوں پر مرکوز ہے، اور  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عوامی فنڈز سے تیار کردہ  جیو اسپیشل ڈیٹاسیٹس کھلے عام قابل رسائی  رہیں  یہ قومی اور ذیلی قومی دونوں سطحوں پر جیو اسپیشل بنیادی ڈھانچے، خدمات اور پلیٹ فارمز کی ترقی میں   اسٹریٹجک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ اس کے کلیدی اہداف میں سے ایک پورے ملک کے لیے ایک انتہائی درست ڈیجیٹل ایلیویشن ماڈل(ڈی ای ایم) کے ساتھ 2030 تک ایک ہائی ریزولوشن ٹپوگرافیکل سروے اور میپنگ سسٹم قائم کرنا ہے۔

 حکمرانی ، اقتصادی ترقی، اور سماجی ترقی میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پالیسی ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے، قومی اور ریاستی سطح پر رابطہ کاری کو بڑھانے، اور ایک متحرک جیو اسپیشل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی( ڈی ایس ٹی) جیو اسپیشل پلیٹ فارمز کے نیٹ ورک کے ذریعے جیو اسپیشل ڈیٹا، مصنوعات اور خدمات کے دوبارہ استعمال اور کھلی رسائی کو فروغ دے کر اس کوشش میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 توقع ہے کہ جیو اسپیشل  ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے ایک قابل ماحول بناتے  ہوئے  یہ  پالیسی سے شہری منصوبہ بندی آفات سے نمٹنے، زراعت، ماحولیاتی تحفظ، نقل و حمل اور دیگر مختلف شعبوں میں ترقی کو  فروغ دے گی۔ یہ مضمون نیشنل جیو اسپیشل پالیسی 2022 کا جائزہ لیتا ہے، جس میں پی ایم گتی شکتی کے ساتھ اس کی صف بندی، بجٹ کے اختصاص   نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری، اور آپریشن ڈرونا گیری کے جدت پر اثرات پر توجہ دیتا ہے۔ یہ پورے بھارت میں  جیو اسپیشل ذہانت  کے ذریعے حکمرانی ، کاروبار   اور عوامی خدمات کو بہتر بناتے ہوئےاس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ    شمولیت، اقتصادی ترقی، اور نجی شعبے کی شرکت کو فروغ  کے امکانات  کا پتہ لگایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y3UE.jpg

مرکزی بجٹ 2025 سے حالیہ اختصاص  اور رجحانات

 

مالی سال 2026-2025  کے مرکزی بجٹ میں، حکومت نے جیو اسپیشل شعبے کے لیے اپنی وابستگی کو تقویت دی ہے:

حکومت ہند نے نیشنل جیو اسپیشل مشن کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس مشن کا مقصد زمینی ریکارڈ، شہری منصوبہ بندی، اور بنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن کو جدید بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے، بنیادی جیو اسپیشل بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا کو تیار کرنا ہے۔ پی ایم گتی شکتی  سے  استفادہ کرتے  ہوئے، یہ پہل مربوط منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرے گی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بہتر بنائے گی، اور ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری اقتصادی ترقی، حکمرانی ، اور پائیدار ترقی کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے استعمال پر حکومت کی توجہ کی عکاس  ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کو بڑھانے اور پروجیکٹ پلاننگ میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے، پی ایم گتی شکتی پورٹل سے متعلقہ جیو اسپیشل ڈیٹا اور نقشوں تک رسائی دستیاب کرائی جائے گی۔ ان اقدامات  کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ہموار کرنا، فیصلہ سازی کو بہتر بنانا، اور حکومت اور نجی اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

قومی جیو اسپیشل پالیسی کا وژن

عالمی سطح کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دے کر، اقتصادی ترقی کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے، اور کاروباروں اور شہریوں کے لیے قیمتی جیو اسپیشل ڈیٹا تک آسان رسائی کو یقینی بنا کر ہندوستان کو جیو اسپیشل شعبے میں ایک عالمی رہنما کے طور پر مقام دلانے کے لئے۔

قومی جیو اسپیشل پالیسی کے اہداف

2025 تک

  • جیو اسپیشل  شعبے کو کھلا بنانے اور اعداد و شمار کو جمہوری بنانے کے لیے ایک قابل عمل پالیسی اور قانونی فریم ورک قائم کر نا ۔
  • جدت اور کاروباریت  کے لیے تمام شعبوں میں اعلیٰ معیار کے لوکیشن ڈیٹا کی دستیابی اور رسائی کو بڑھانا۔
  • عوامی فنڈز کے ذریعے جمع کیے گئے جیو اسپیشل ڈیٹا تک رسائی کے لیے ایک متحد ڈیجیٹل انٹرفیس تیار کرنا ۔
  • آن لائن رسائی کے ساتھ جدید پوزیشننگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل جیوڈیٹک فریم ورک کی تشریح نو کرنا۔
  • پورے ملک کے لیے ایک اعلیٰ درستگی والا جیوڈ ماڈل بنا نا ۔
  • حکومت، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر قومی اور ذیلی قومی جیو اسپیشل حکمرانی کو مضبوط بنانا ۔
  • 2030 تک
  • ہائی ریزولوشن ٹپوگرافیکل سروے کرنا  (شہری/دیہی علاقوں کے لیے 10-5 سینٹی میٹر اور جنگلات/ بنجر زمینوں کے لیے 50-100 سینٹی میٹر)۔
  • ایک اعلیٰ درستگی والا ڈیجیٹل ایلیویشن ماڈل(ڈی ای ایم)  تیار کرنا (میدانوں کے لیے 25 سینٹی میٹر، پہاڑی/پہاڑی علاقوں کے لیے 3-1 میٹر)۔
  • ایک مربوط ڈیٹا اور انفارمیشن فریم ورک کے ذریعے جیو اسپیشل معلومات کا  بنیادی ڈھانچے( جی کے آئی)  ترتیب دینا ۔
  • مستقبل کے تکنیکی اور اقتصادی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جیو اسپیشل مہارتوں، صلاحیتوں اور بیداری کو بڑھانا۔

2035 تک

  • بحری معیشت  کو تقویت دینے  کے لیے اندرون ملک پانیوں اور گہرے سمندر کی ٹوپوگرافی کے لیے ہائی ریزولوشن باتھی میٹرک جیو اسپیشل ڈیٹا تیار کرنا ۔
  • بڑے شہروں اور قصبوں میں زیر زمین  بنیادی ڈھانچے کا سروے اور نقشہ بنانا۔
  • بڑے شہری مراکز کے لیے ایک قومی ڈیجیٹل جڑواں تیار کر نا ، شہری منصوبہ بندی اور انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل نقلیں تیار کرنا۔

قومی جیو اسپیشل پالیسی، 2022 کے قابل توجہ  شعبے

  • تبدیلی اور ایس ڈی جیز کے لیے  جیو اسپیٹیل – یہ  پالیسی جیو اسپیشل ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کو پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کے حصول، تمام شعبوں میں کارکردگی کو بڑھانے، اور  حکمرانی  میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی محرک کے طور پر کام کرے گی ۔
  • آتم نربھر  بھارت اور خود انحصاری- مقامی طور پر متعلقہ جیو اسپیشل اعداد و شمار کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، پالیسی کا مقصد ایک خود انحصار جیو اسپیشل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے، جس سے ہندوستانی کمپنیوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنا  اور غیر ملکی فراہم کنندگان پر انحصار کو کم کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
  • عالمی بہترین طرز عمل اور آئی جی آئی ایف- یو این- جی جی آئی ایم  کے تحت بین الاقوامی مربوط جیو اسپیشل انفارمیشن فریم ورک(آئی جی آئی ایف) کو اپنانا، یہ  پالیسی ہندوستان کے قومی مقامی معلومات کے بندوبست  کو تقویت دیتی  ہے۔
  • مضبوط جیو اسپیشل اور آئی سی ٹی انفراسٹرکچر - کراس سیکٹر کے تعاون کے لیے اعلیٰ معیار کے جیو اسپیشل اعداد و شمار کی جمع، انتظام، اور حقیقی وقت تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اچھی طرح سے متعین ڈیٹا کنسٹوڈین شپ ماڈل کا قیام۔
  •  اختراع   اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا - اسٹارٹ اپس، تحقیق و ترقی   اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی حوصلہ افزائی، پالیسی ریگولیٹری جدید کاری کو فروغ دیتی ہے اور جیو اسپیشل ڈیجیٹل فرق  کو ختم کرتی ہے۔
  • معیارات اور انٹرآپریبلٹی – کھلے معیارات، کھلے ڈیٹا، اور تعمیل کے فریم ورک کی وکالت کرتے ہوئے، جیو اسپیشل پالیسی معلومات کے  آسان انضمام  اور باہمی تعاون کو یقینی بنائے گی ۔
  • صلاحیت کی ترقی اور تعلیم- طویل مدتی صنعتی  ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری سرٹیفیکیشنز اور ہنر کی ترقی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ اسکول کی سطح سے جیو اسپیشل تعلیم کو فروغ دینا۔
  • کاروبار کرنے میں آسانی - سرمایہ کاری کو راغب کرنے، کاروبار کے لیے دوستانہ ضوابط کی سہولت، اور جیو اسپیشل کاروباری اداروں کی حمایت کے لیے جاری پالیسی  کو  آزاد بنانا ۔
  • ڈیٹا کی  جمہوریت کاری - سروے آف انڈیا(ایس او آئی) اور دیگر عوامی طور پر مالی اعانت سے چلنے والے جیو اسپیشل اعداد و شمار کی تمام شراکت داروں  کے لیے آسان رسائی اور استعمال کو یقینی بناتے ہوئے عوامی املاک  کے طور پر سمجھا جائے گا،

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EKI4.jpg

پی ایم گتی شکتی کے تحت جیو اسپیشل پالیسی

 

قومی جیو اسپیشل پالیسی،(این جی پی) 2022 ،   پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان برائے ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی سے قریبی مطابقت رکھتی  ہے۔ یہ  ایک  ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے  جس کا آغاز وزیر اعظم نے 16 اہم وزارتوں بشمول ریلوے اور روڈ ویز کو مربوط بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور عمل آوری کے لیے کیا ہے۔ اس قدم کا مقصد ٹرانسپورٹ کے مختلف طریقوں سے افراد ، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرنا ، صف  آخر کے رابطے کو یقینی بنانا اور سفر کے وقت کو کم کرنا ہے۔ درست، ریئل ٹائم جیو اسپیشل اعداد و شمار سے استفادہ کرتے ہوئے این جی پی ، 2022 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ہموار کرنے،  غیر متعلقہ  اعداد وشمار کو کم کرنے، اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WLXJ.png

پی ایم گتی شکتی مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں میں بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں کو مربوط کرتی  ہے۔ اس اقدام کا ایک اہم پہلوبشمول  اسرو   او اور بی آئی ایس اے جی- این کے ذریعے تیار کردہ  جیو اسپیشل ٹیکنالوجی  کا وسیع  تر استعمال ہے۔یہ انضمام موثر انفراسٹرکچر کی ترقی اور اقتصادی ترقی کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بڑھاتا ہے۔

نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری: ڈیٹا کو آسانی سے مربوط کرنے کی جانب ایک قدم

نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری کو جیو اسپیشل ڈیٹا مینجمنٹ اور رسائی کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ذخیرہ مختلف سرکاری اور نجی اداروں سے جیو اسپیشل ڈیٹاسیٹس کو یکجا کرے گا،  لا متناہی   ڈیٹا شیئرنگ، انٹرآپریبلٹی، اور متعدد شعبوں میں رسائی کو یقینی بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047OOC.jpg

درست اور حقیقی وقتی جیو اسپیشل ذہانت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ، یہ ذخیرہ  حکمرانی  کو بہتر بنانے، اقتصادی ترقی کو  تقویت دینے، اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم وسیلہ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ قومی جیو اسپیشل پالیسی 2022 کے ساتھ ہم آہنگ ہے،  اور پائیدار ترقی اور بہتر شہری خدمات کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے  کے ہندوستان کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

آپریشن دروناگیری:  ہندوستان کے جیو اسپیشل منظر نامے کو تبدیل کرنا

لانچ اور جائزہ

آپریشن دروناگیری، جو 13 نومبر 2024 کو شروع کیا گیا، قومی جیو اسپیشل پالیسی 2022 کے تحت ایک پائلٹ اقدام ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہری  خدمات، کاروباری کارکردگی، اور  حکمرانی   کو بڑھانے کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کے حقیقی دنیا کے استعمال کامظاہر کرنا ہے۔ اسے متعدد شعبوں کی مدد کے لیے جیو اسپیشل اعداد و شمار، تجزیات، اور جدید نقشہ سازی کی ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اجزاء اور عمل درآمد

اپنے ابتدائی مرحلے میں، آپریشن دروناگیری پانچ ریاستوں- اتر پردیش، ہریانہ، آسام، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں شروع  کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005THLY.jpg

یہ پروجیکٹ سرکاری محکموں، صنعتی شراکت داروں، کارپوریشنز، اور اسٹارٹ اپس میں  جیو اسپیشل جدت طرازی کو آگے بڑھانے اور مقامی ڈیٹا کے موثر استعمال کو یقینی بناتا  ہے۔

انٹیگریٹڈ جیو اسپیشل ڈیٹا شیئرنگ انٹرفیس(جی ڈی آئی)

  • آپریشن ڈروناگیری کی ایک اہم خصوصیت ایک مربوط جیو اسپیشل ڈیٹا شیئرنگ انٹرفیس(جی ڈی آئی) کی  ترویج  ہے، جو:
  • مختلف شعبوں میں جیو اسپیشل ڈیٹا کی ہموار رسائی اور اشتراک کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
  • شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ایپلی کیشنز کو سپورٹ کرتا ہے۔
  •  اداروں  کو عوامی بہبود کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اثر اور مستقبل کی توسیع

اس اقدام سے حکمرانی کو بڑھانے، اقتصادی کارکردگی کو بڑھانے اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ  ملنے  کی توقع ہے۔ جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کو پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اقدامات کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے، آپریشن دروناگیری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) ماڈل کے تحت ملک گیر نفاذ  کا تصور پیش  کرتا ہے۔

 جیو اسپیشل  ذہانت  میں   ہندوستان کے بڑھتے ہوئے زور کے ساتھ، اس منصوبے کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو تبدیل کرنا، آفات  کے ردعمل کو بہتر بنانا، اور جیو اسپیشل ایپلی کیشنز میں جدت کو فروغ دینا ہے- ساتھ ہی  ڈیٹا پر مبنی اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ ہموار کرنا ہے۔

شمولیت اور پیشرفت کو بااختیار بنانا: نیشنل جیو اسپیشل پالیسی 2022  پر عمل آوری  جاری

نیشنل جیو اسپیشل پالیسی 2022 (این جی پی 2022) جیو اسپیشل ڈیٹا اور متعلقہ خدمات تک رسائی کو نمایاں طور پر بڑھا کر جامع ترقی کے لیے حکومت ہند کی وابستگی کو واضح کرتی ہے۔ محل وقوع پر مبنی ڈیٹا کو جمہوری بنا کر، پالیسی نے شہری خدمات کو بہتر بنایا ہے،  حکمرانی  کو بہتر بنایا ہے، اور اس کے فوائد کو ملک کے دور دراز علاقوں تک بھی پہنچایا ہے۔

این جی پی  2022کو نافذ  کرنے کے لیے، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)  نے جیو اسپیشل ڈیٹا تک رسائی کو آزاد کرنے کے لیے حکومتی  فریم ورک کو مضبوط کیا ہے۔ آتم نربھر بھارت ویژن پر زور دیتے ہوئے، ڈی ایس ٹی ہندوستانی کاروباری اداروں کو اپنے جیو اسپیشل اعداد و شمار کو تیار کرنے، استعمال کرنے اور تجارتی بنانے کے لیے بااختیار بنا کر جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کو فروغ دے رہا ہے۔ پالیسی شراکت داروں کے درمیان  تعاون کو آسان بنانے کے لئے ، کھلے معیارات، اوپن ڈیٹا، اور انٹرآپریبل پلیٹ فارمز کو اپنانے کی مزید حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

 

 جیو اسپیشل   بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت دینے کے لیے، سروے آف انڈیا(ایس او آئی) نے ایک پین انڈیا کنٹینیوسلی آپریٹنگ ریفرنس ا سٹیشنز (سی او آر ایس )  نیٹ ورک کا آغاز کیا ہے، جو  محل وقوع  کے اعداد و شمار کی درستگی کو یقینی بناتا ہے۔  اس کے علاوہ سیوا میتوا  اسکیم کے تحت، ایس او آئی  نے آندھرا پردیش، ہریانہ، اور کرناٹک کے 2 لاکھ 80 ہزار سے  زیادہ  گاؤوں   کا  ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، زمینی ریکارڈ اور جائیداد کے حقوق کا استعمال  کرتے ہوئے سروے کیا ہے اور نقشہ بنایا ہے۔

این جی پی 2022 پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرکے ایک فروغ پزیر جیو اسپیشل صنعت کو فروغ دے رہا ہے۔ افراد، کمپنیاں، اور سرکاری ایجنسیاں اب جیو اسپیشل اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے پراسیس کر سکتے ہیں، ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں اور حل تیار کر سکتے ہیں۔ کھلے معیارات، کھلے ڈیٹا، اور جیو اسپیشل پلیٹ فارمز کے فروغ نے کاروبار کی ترقی اور اختراع کے قابل بنایا ہے، جس سے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ تکنیکی جدت طرازی اور کاروباریت  کی مدد  کرنے کے لیے، پالیسی انکیوبیشن سینٹرز، انڈسٹری ایکسلریٹر، اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی پارکس کے قیام میں مدد کی جارہی  ہے۔ یہ اقدامات تحقیق کو آگے بڑھا رہے ہیں، اسٹارٹ اپ کو فروغ دے رہے ہیں، اور ہندوستان کے جیو اسپیشل ماحولیاتی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں، اور ملک کو جیو اسپیشل اختراع میں عالمی رہنما کے طور پر  ابھرنے میں   مددکر رہے ہیں۔

رسائی کو بڑھانے، اختراع کو فروغ دینے، اور جیو اسپیشل ذہانت سے استفادہ کرنے پر اپنی توجہ  مرکوز کرتے ہوئے ، این جی پی 2022 صرف ایک پالیسی نہیں ہے بلکہ یہ قومی ترقی، اقتصادی خوشحالی، اور فروغ پزیر ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک تبدیلی کا ذریعہ ہے۔ یہ وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک کلیدی محرک ہے، جو جیو اسپیشل ذہانت اور ڈیٹا کی قیادت والی حکمرانی سے چلنے والے مستقبل کی راہ ہموار کرتی ہے۔

نتیجہ

قومی جیو اسپیشل پالیسی 2022 ہندوستان کے جیو اسپیشل ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ڈیٹا تک رسائی کو آسان بنا کر، جدت طرازی کو فروغ دے کر، اور کاروباریت  کی ترقی کو فروغ دے کر، پالیسی ایک مضبوط اور متحرک جیو اسپیشل شعبے کو تشکیل دے رہی ہے جو  حکمرانی ، صنعت اور تحقیق کو دوا م بخشتا ہے۔ پی ایم گتی شکتی، نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری، اور آپریشن دروناگیری جیسے اقدامات کے ساتھ، پالیسی ڈیجیٹل ڈھانچے کو جدید بنانے اور ڈیٹا کی منتقلی کے فیصلے کو آگے بڑھا رہی ہے۔  ایسے میں جب  ہندوستان، وکست بھارت کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے، جیو اسپیشل ذہانت منصوبہ بندی، رابطے اور قومی لچک میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ قومی جیو اسپیشل پالیسی 2022 ہندوستان کو جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھار رہی  ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ محل وقوع   پر مبنی ذہانت  ملک کی ترقی اور خوشحالی کو طاقت بخشتی   ہے۔

حوالہ جات

پی آئی بی پریس ریلیز

https://www.services.bis.gov.in/php/BIS_2.0/BISBlog/national-geospatial-policy

https://dst.gov.in/sites/default/files/National%20Geospatial%20Policy.pdf

https://www.india.gov.in/spotlight/pm-gati-shakti-national-master-plan-multi-modal-connectivity

https://www.indiabudget.gov.in/doc/Budget_at_Glance/bag7.pdf

https://www.indiabudget.gov.in/doc/budget_speech.pdf

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2044123

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2073284

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2005538

https://pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=153274&ModuleId=3&ref=delhibriefing.in&reg=3&lang=1

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ض  ر۔رض

U-7610


(Release ID: 2106673) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil